جی این این سوشل

پاکستان

مولانا کا جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ

اگلے چیف جسٹس کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر سے مزید مسائل پیدا ہوں گے، سربراہ جے یو آئی (ف)

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مولانا کا  جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کی جانب سےآئینی ترمیم کے لیے  مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہے مولانا کے اصرار کی وجہ سے حکومت اور پیپلزپارٹی فی الحال آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نئے چیف جسٹس کی تقرری بذریعہ پینل کرنا چاہتی یے مگر مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے حکومت کومشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد نئے چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرے،اگلے چیف جسٹس کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا کی تجویز  پرغور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دنیا

حماس نے یحییٰ السنوار کے اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی 

یحییٰ سنوار کو اسرائیلی فورسز نے رفاہ میں حملے کے دوران شہید کیا، حماس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حماس نے یحییٰ السنوار کے اسرائیلی حملے میں شہادت کی  تصدیق کردی 

یحیٰی سنوار اسرائیلی حملے میں شہید، حماس نے تصدیق کردی 

گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا ہے تا ہم اب حماس کے ذرائع نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماس کا کہنا ہےکہ یحییٰ سنوار کو اسرائیلی فورسز نے رفاہ میں حملے کے دوران شہید کیا ہے۔ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یحییٰ سنوار  کی شہادت پر ردوعمل دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے، یحییٰ سنوار کی ہلاکت حماس کے خاتمے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے اس موقعے پر اسرائیل کو مبارک دی،

اس موقعے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور  سیاسی حل میں پیشرفت ہو گی۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نےکہا کہ سنوار کی شہادت سے ’مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے مزاحمت کے جذبے کو تقویت ملے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سنوار نوجوانوں اور بچوں کے لیے ایک مثال بنیں گے اور جب تک قبضہ اور جارحیت جاری رہے گی، مزاحمت بھی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ حماس نے اسماعیل ہانیہ کی ایران میں شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو اگست میں حماس کا نیا سربراہ منتخب کیا تھا

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید کم ہو کر 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی مئی 2023 کی نسبت 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے گھٹ کر جون 2024 میں 12.6 فیصد پر آگئی ہے جب کہ  کم بچتوں کے حالات میں پست سرمایہ کاری، ناسازگار کاروباری ماحول، تحقیق و ترقی کا فقدان اور کم پیداواریت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات معاشی ترقی کی ممکنہ صلاحیت کو محدود کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کلی معاشی حالات میں بہتری آئی جسے استحکام کی پالیسیوں ، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب پیش رفت، بے یقینی میں کمی اور سازگار عالمی معاشی حالات سے تقویت ملی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے نے بھی سال کے دوران قدرے بہتر معاشی نتائج کے حصول میں کردار ادا کیا جب کہ مالی سال 2024 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں زراعت کی بدولت معتدل بحالی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ توقع ہے ملک کے بیرونی کھاتے کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی، ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئے گی اور مالی سال 2025 میں مہنگائی کے دباؤ میں مزید کمی کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی   مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ، آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال

آئینی ترمیم کے حوالے سے مختلف سیاسی رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری کی   مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ، آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری  مولانا فضل الرحمان سےملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ 
مولانا فضل الرحمان کے گھر سیاسی رہنماوں اسد قیصر،راجہ ناصر عباس اور دیگر کی آمد جاری، آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو انکی رہائش گاہ پہنچ گئے، ملاقات میں آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،
واضح رہے کہ حکومت مولانا کے ساتھ آئینی ترمیم کو لے کر  اتفاق رائے پیدا کرنے کوشش کر رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں ہیں  تاہم آئینی بینچ کے قیام کے معاملے میں اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے۔
آئینی ترمیم کے حوالے سے مختلف سیاسی رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll