جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نےعمران خان اور گنڈا پور کولانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا

عدالت نے راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد کی سیشن کورٹ  نےعمران خان اور گنڈا پور کولانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا
اسلام آباد کی سیشن کورٹ نےعمران خان اور گنڈا پور کولانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا

اسلامآباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا۔

عدالت نے راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کردیا۔

سول جج شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ لانگ مارچ توڑ پھورڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے 5 افراد کو عمران خان سے ملنے کی اجازت مل گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے 5 افراد کو عمران خان سے ملنے کی اجازت مل گئی

  ذرائع کےمطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے پانچ افراد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

اجازت ملنے والے افراد میں بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں، ملاقات کے وقت کا فیصلہ تحریک انصاف نے کرنا ہے،اِلتوا یا تاخیر کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ہو گی۔ 
آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر تحریک انصاف نے پانچ افراد کے لئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی، حکومت نے تحریک انصاف کے پانچ افراد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ 
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابند میں توسیع کردی گئی ہے،ملاقاتوں پر پابند میں دو روز کی توسیع کی گئی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے، ا ڈ یا لہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا ۔ 

واضح ریے اس سے قبل پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

24 گرام سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ  81 ہزار  800 روپے کی پر بند  ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت چوتھے روز 900 روپے کے اضافہ کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

24 گرام سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ  81 ہزار  800 روپے کی پر بند  ہوئی۔


آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز کے مطابق سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا  جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ،جبکہ دس گرام سونا 772 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار598  روپے تک پہنچ گیا۔


عالمی مارکیٹ میں سونے کی قمیت میں 9 ڈالر کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی قیمت 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں دو روز کی توسیع

پاکستان تحریک انصاف کے پانچ رکنی وفد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کیا اجازت مل گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں دو روز کی توسیع

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں دو روز کی توسیع کر دی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات میں پابندی سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی  ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقات پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت تمام عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کی تھی جس میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دو روز تک مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے پانچ رکنی وفد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کیا اجازت مل گئی ہے۔تحریک انصاف نے آئینی ترمیم میں مشاورت کے لیے بانی تحریک انصاف عمران خان کے لیے ملاقات کا وقت مانگا تھا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll