جی این این سوشل

پاکستان

انٹرا پارٹی الیکشن، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی نظرثاانی کی اپیل مسترد کر دی

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے نظر ثانی درخواست میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹرا پارٹی الیکشن،  سپریم کورٹ نے  پی ٹی آئی کی نظرثانی کی اپیل مسترد  کر دی
انٹرا پارٹی الیکشن، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی نظرثانی کی اپیل مسترد کر دی

انٹرا پارٹی الیکشن، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی نظرثانی کی اپیل خارج کرتے ہوئے 13 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت شروع ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ پی ٹی آٸی نے نظر ثانی درخواست میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔

تحریک انصاف کے وکیل حامدخان روسٹرم پرآئے کہا کہ لارجز بنچ تشکیل دینے کیلٸے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا جائے، یہ معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے اور نیا بنچ تشکیل دیا جائے۔ موجودہ تین رکنی بنچ کیس نہیں سن سکتا، سنی اتحاد کونسل کیس میں 13 رکنی بنچ فیصلہ دے چکا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ یہ نظرثانی کا معاملہ ہےہم نے قانون کودیکھنا ہے، نظرثانی درخواست میں عدالتی فیصلوں قانونی حثیت پر سوالات اٹھانے ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟

حامد خان نے کہا کہ عدالت سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کیس کے فیصلے کا پیراگراف دیکھ لیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وہ فیصلہ ہم کیوں دیکھیں،یہ اور معاملہ ہے وہ الگ معاملہ ہے۔ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ حامد خان نے کہا کہ میں اب وہ کہہ دیتا ہوں جو کہنا نہیں چاہتا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی پر بات کرنے کی بجائے منہ پر بات کرنے والےکو میں پسند کرتا ہوں۔ حامد خان نے کہا کہ میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ میں اپ کو مجبور نہیں کر سکتا۔ وکیل حامد خان نے کہاکہ مجھے دلائل نہیں دینے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ جب نیازی صاحب وزیراعظم تھے توانٹرا پارٹی انتخابات کا نوٹس ہوا، تب بھی نہیں کروایاگیا، ایسا تونہیں کہ آپ لوگ انٹرپارٹی انتخابات کے لئے دلچسپی نہیں رکھتے؟

بعدازاں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی نظر ثانی درخواست خارج کردی۔

دنیا

فلسطین کی غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست

درخواست نہتے فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتے ہوئے اسرائیلی جرائم کی روشنی میں کی گئی ہے، نمائندہ فلسطین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلسطین کی غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست

فلسطین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شدت پر عرب لیگ کونسل کے مستقل نمائندوں کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب لیگ میں فلسطین کے مستقل نمائندہ موہناد اے اے الکلوک نے اپنے بیان کہا ہے کہ یہ درخواست نہتے فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتے ہوئے اسرائیلی جرائم کی روشنی میں کی گئی ہے۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی خوفناک کارروائیوں ،خاص طور پر شمالی غزہ میں جبری نقل مکانی، تباہی اور فاقہ کشی کو اجاگر کرتے ہوئے عرب لیگ اور اس کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر معمولی جرائم کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں جومجموعی طور پر عرب ریاستوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے جبالیہ کیمپ میں کارروائیاں مسلسل 16ویں روز بھی جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترامیم، شیخ وقاص اکرم نے اپنے منحرف ممبران کےنام شیئر کردیئے

ان کے حلقہ کے لوگوں کو جو دھوکہ انہوں نے دیا ہے اسکا حساب ووٹر خود لے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترامیم،  شیخ وقاص اکرم نے اپنے  منحرف ممبران کےنام شیئر کردیئے

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم بے بھی 26 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنے ممکنہ منحرف ممبران میں سے کچھ نام شیئر کردیئے۔

شیخ وقاص کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے ایم این اے، چوہدری الیاس، عثمان علی، مبارک زیب، ظہور قریشی، اورنگزیب کھچی نے پارٹی پالیسی کے خلاف جاتے ہوئے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ’چند اور کے نام بھی آپ سے شئیر کئے جائیں گے، ان لوگوں نے اپنی آنے والی نسلوں کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ برائی کو برائی کہنا ہم سب پر فرض ہے، ان کے حلقہ کے لوگوں کو جو دھوکہ انہوں نے دیا ہے اسکا حساب ووٹر خود لے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سٹوری اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے یہ خوش خبری اپنے چاہنے والوں کو دیتے ہوئے اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

بختاور بھٹو زرداری کے تیسری بار ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021 کو محمود چودھری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے بڑے دو بیٹے میر حاکم محمود چودھری اور میر سجاول محمود چودھری ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll