پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی، بیرسٹر سیف
متنازعہ اور غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی، مشیر اطلاعات کے پی


پی ٹی آئی رہنما و مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی، متنازعہ اور غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ متنازعہ ترامیم اغواکاری، چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی، ماؤں بہنوں کی عزتیں اچھال کر اور سنگین جرائم میں لپیٹ کر پاس کیا گیا، جعلی حکومت نے اغوا گردی کرکے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا۔ ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ چیخ کر بتارہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چورا گھونپ دیا گیا۔
پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازعہ ترامیم اغواکاری، چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور ماؤں بہنوں کی عزتیں اچھال کر جیسے سنگین جرائم میں لپیٹ کر پاس کیا گیا، جعلی حکومت نے اغوا گردی کرکے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا، ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ چیخ کر بتارہا ہے کہ… pic.twitter.com/VnIiWOSpwU
— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) October 21, 2024
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے، متنازعہ ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی،، غیر آئینی ترامیم کا ساتھ دینے والے عوام کے انتقام سے بچ نہیں سکیں گے، آئندہ انتخابات میں نہ عوام انکو ووٹ دیں گے اور نہ ہی انہیں فارم 47 ملیں گا،متنازعہ ترامیم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے پر پی ٹی آئی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان
کیساتھ غداری کرنے والے لوٹوں پر پوری قوم کی لعنت ہے، تاریخ غداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی، عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا ہے، وکلاء برادری سے غیر آئینی ترامیم کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے، وکلاء برادری پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر متنازعہ غیر آئینی ترامیم اپنے انجام کو پہنچائیں۔

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل




