جی این این سوشل

دنیا

پیرو کے سابق صدر پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا

پیرو کے سابق صدر ٹولیڈو پر برازیل کی تعمیراتی کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیرو کے سابق صدر  پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا
پیرو کے سابق صدر پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا

رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کے سابق صدر ٹولیڈو پر برازیل کی تعمیراتی کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا ، الزام ثابت ہونے پر عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔

یار رہے کہ الیجاندرو ٹولیڈو کینسر کے مریض ہیں اس لئے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو سزا گھر پر کاٹنے دی جائے۔

واضح رہے الیجاندرو ٹولیڈو 2001 سے 2006 کے دوران پیرو کے صدر رہے ہیں۔ یہ برازیل کے لاوا جاٹو کرپشن اسکینڈل سے متعلق پیرو کی پہلی ہائی پروفائل سزا ہے۔

پاکستان

سنگجانی مقدمہ : زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سنگجانی مقدمے میں درخواست ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرتاج گل کی سنگجانی مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت زرتاج گل اپنے وکلا سردار مصروف، انصر کیانی اور آمنہ علی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

اس دوران وکیل صفائی سردار مصروف خان نے  دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ تھانہ سنگجانی کے درج مقدمے میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر کی جانب سے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا گیا اور استدعا کی کہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں کے ساتھ ہی اس ضمانت کو بھی سنا جائے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی درخواست ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے  کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد  میں سنگجانی کے مقام پرپاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں نے جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر کی تھی  جس پرحکومت کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات درج کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بنوں :پولیس گاڑی پر فائرنگ ، ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار شہید

سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں :پولیس گاڑی پر فائرنگ   ، ایس ایچ او سمیت  پولیس  اہلکار شہید


بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔
خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں پولیس موبائل  فائرنگ  کے نتیجے میں ایساایچ او تھانہ جانی خیل سمیت ایک اہلکار جاں بحق  جبکی ایک اہلکار زخمی ہو ا ہے جس کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب پولیس معمول کے گشت پر تھی،واقعے کے فورا  بعد پولیس کی نفری طلب کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔
بنوں واقعے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہدا درجات  کی بلندی کے کے بلندی کے  لیے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی  میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ گزشتہ رات ہی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس قرارداد پر تمام پارٹیز کے اراکین دستخط موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ستائیس اکتوبر 1948 میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے متفقہ قراردادقومی اسمبلی میں پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس قرارداد پر تمام پارٹیز کے اراکین دستخط موجود ہیں، یہ قرارداد کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ قرارداد جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کو مسترد کرتا ہے، یہ ایوان بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ ایوان بھارت سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، بھارت اقوام متحدہ کے قراردادوں پر مخلصانہ عمل درآمد کرے۔

امیر مقام نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا اس دن سے کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll