جی این این سوشل

جرم

ہمارے ملزمان کو ڈسچارج کردیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی اور مقدمے میں ڈال دی گئی، شیخ وقاص اکرم

انہوں نے کہا کہ جب ان ملزمان کو ڈسچارج کردیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی اور مقدمے میں ڈال دی گئی ، پولیس حکام ملزمان کو اٹک جیل کی طرف لے جارہے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہمارے ملزمان کو ڈسچارج کردیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی اور مقدمے میں ڈال دی گئی، شیخ وقاص اکرم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے قیدی وینوں پر حملے کے واقعہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے 80 سے زائد لوگوں کو آج سنگجانی تھانے کی ایف آئی آر میں عدالت پیش کیا گیا ،جج صاحب نے آج تمام ملزمان کو ڈسچارج کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ جب ان ملزمان کو ڈسچارج کردیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی اور مقدمے میں ڈال دی گئی ، پولیس حکام ملزمان کو اٹک جیل کی طرف لے جارہے تھے، 26 نمبر چونگی کے قریب تینوں قیدی وینوں کو روک کر متعلقہ ایس ایچ او شبیر تنولی نے قیدی وین کا شیشہ توڑا اوراس قیدی وین میں ہمارے پی ٹی آئی ورکرز ، ایم پی ایز اور سرکاری ملازم بھی موجود تھے۔
وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ضد کی گئی اور ہمارے ورکرز کو مجبور کیا گیا کہ آپ وہاں سے بھاگیں پولیس نیا تماشہ کر رہی ہے ،ہمارے ورکرز ، ایم پی ایز وہاں کھڑے ہیں پولیس ہمارے لوگوں کو خود کہہ رہی ہے کہ بھاگو۔ 

دنیا

اسرائیلی دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا

35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی  دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ ملٹری بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا۔
 
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔ 

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا محمد رضوان کو  ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم ہماری قومی ٹیم کا اثاثہ ہیں اور کافی عرصے بعد ایسے بڑے کھلاڑی آتے ہیں، انہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ میں بطور کپتان کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر کے استعفے کے بعد ہم نے اندرونی طور پر مشاورت شروع کی، میں نے پانچوں مینٹور اور سلیکشن کمیٹی کے پانچوں ارکان کے ساتھ اس پر تفصیلی گفتگو کی اور سب لوگوں کا یہ مشترکہ رائے تھی کہ بابر کے بعد رضوان کپتان بننے چاہئیں اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہونے چاہئیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ مینٹورز اور سلیکشن کی اکثریت کا یہ فیصلہ تھا اور اس رائے کو دیکھتے ہوئے میری کل رضوان سے تفصیلی بات ہوئی، پھر سلمان سے بھی بات ہوئی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ قیادت رضوان کے سپرد کریں اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں، پوری ٹیم اور سلیکٹرز کو کامیاب کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم و ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف سے  بلاول بھٹو  کی ملاقات، آئینی ترمیم و ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دے دیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلیں گے، غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کے لیے چھبیسویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔

اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اعشاریہ مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی ہوتی نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروا چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll