Advertisement
پاکستان

جسٹس یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے، عہدے کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 26th 2024, 6:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جسٹس یحییٰ آفریدی  ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے، عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس یحییٰ آ فریدی نے ملک کے 30 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،حلف کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آ فریدی سے حلف لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر وفاقی وزراء بھی تقریب میں موجود تھے۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک سمیت دیگر ججز کے علاوہ سینئر وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔

پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان کیلئے نامزد کیا تھا۔جس کے بعد صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے، صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔

دوسری جانب چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ  کو بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، ویب سائٹ پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

Advertisement
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے

  • 7 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ

  • 6 گھنٹے قبل
کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ

  • 9 گھنٹے قبل
لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ

  • 7 گھنٹے قبل
عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے   انکار

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

  • 6 گھنٹے قبل
کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم

  • 8 گھنٹے قبل
نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی

  • 5 گھنٹے قبل
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق

  • 6 گھنٹے قبل
ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار  ، تحقیق

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement