چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا


جسٹس یحییٰ آ فریدی نے ملک کے 30 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،حلف کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آ فریدی سے حلف لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر وفاقی وزراء بھی تقریب میں موجود تھے۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک سمیت دیگر ججز کے علاوہ سینئر وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔
پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان کیلئے نامزد کیا تھا۔جس کے بعد صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے، صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔
دوسری جانب چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کو بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، ویب سائٹ پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 17 گھنٹے قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل


