ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل مشرق وسطی میں تنازع کے بڑھنے اور پھیلنے کا ذمہ دار ہے


ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں ، یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے، اس طرح کے حملوں سے علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے، حملوں سے خطے میں عدم استحکام خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے۔پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل مشرق وسطی میں تنازع کے بڑھنے اور پھیلنے کا ذمہ دار ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور اس کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے، عالمی برادری خطے کی امن و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نےآج علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیاتھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ایران میں تقریبا 20 اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں میزائل تیار کرنے والی تنصیبات اور زمین سے فضاء تک مار کرنے والے میزائلوں اور دیگر فضائی سسٹمز شامل تھے۔اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے یہ حملے ایران کے یکم اکتوبر کے میزائیل حملوں کے ردعمل میں کیے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا کامیابی سے دفاع کیا، حملوں کو ناکام بنانے کیلئے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔ جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی فوج کو اسرائیلی کے خلاف ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے کا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 13 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 19 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 19 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago







