انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں، علی امین گنڈاپور
ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وزیرا علیٰ کے پی


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں، ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، 1947 کو اسی دن بھارتی فورسز پہلی دفعہ کشمیر میں داخل ہوئیں، اُس دن سے آج تک کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کی مذمت اور کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، عالمی برادری کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرانے میں کردار ادا کرے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت نے اپنے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں پر بربریت کا نیا دور شروع کر رکھا ہے، ہم بھارت کے اس غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، اس کے بغیرخطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی، جس طرح کشمیری عوام طویل عرصے سے آزادی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم آزادی کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے۔

کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع، دو افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ
- 2 hours ago

امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان
- 2 hours ago

اسرائیل کی دو ہفتوں میں غزہ جنگ ختم کرنے کی پیشکش، مشروط جنگ بندی کا منصوبہ زیر غور
- 12 hours ago

ریاستی نظام میں اصلاحیت، شفاف اور عوام دوست بیوروکریسی کا کردار نہایت اہم ہے، فیلڈ مارشل
- 8 minutes ago

بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کا ارادہ نہیں، پنجاب میرے لیے کافی ہے: دلجیت دوسانجھ
- 12 hours ago

وزیراعظم کو امریکی وزیر خارجہ کا فون، مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 hours ago
وسطی افریقا کے ایک اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 29 طالبعلم ہلاک
- an hour ago

محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
- an hour ago

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا آئینی بنچ ٹوٹ گیا
- 5 minutes ago

سعودی عرب کاتارکین وطن کو بڑا ریلیف، وزٹ ویزہ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان
- 2 hours ago

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی دونوں ٹیموں کی شاندار کامیابی
- 2 hours ago
رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹ بال کلب کے ساتھ نیا معاہدہ ہو گیا
- 12 hours ago