پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کوآسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،تاہم انہیں دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے دورہ زمبابوے اور آسٹریلیا کےلیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے ،پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اپنے دورہ کے دوران دونوں ٹیموں سے تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے میچوں کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا اور ان کی جگہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
دورہ زمبابوے
بابراعظم ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا، زمبابوے کے دورے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔
قومی ٹیم میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آئیں گے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا،احمد دانیال،حسیب اللہ، محمد حسنین،حارث رؤف،محمد عرفان خان اور طیب طاہر شامل ہیں۔
دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کا شیدول
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول کا حصہ ہیں۔
شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز4 نومبر کو میلبرن، 8 نومبرکو ایڈیلیڈ اور 10 نومبرکو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 14 نومبر کو پرتھ، 16 نومبر کو برسبین اور 18 نومبر کو سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔
دورہ زمبابوے میں 24،26 اور 28 نومبر کو بولاوایو میں ون ڈے جبکہ یکم ، 3 اور 5 دسمبر کو بولاوایو میں ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 23 منٹ قبل

یوٹیوب نے ایک نیا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر متعارف کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- 5 گھنٹے قبل

جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، مکرم خان نئے اے سی تعینات
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 2 گھنٹے قبل