پاکستان
بانی پی ٹی آئی کیساتھ جیل میں سفاکانہ سلوک ہورہا ہے، شیخ وقاص اکرم
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کے بعد ان لوگوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ،الیکشن میں لوگ نکلے اور لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا
ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہناہے بانی چیئرمین کیساتھ جیل میں سفاکانہ سلوک ہورہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کل پنجاب کی وزیراعلی ٰنے کچھ ایسی گفتگو کی ہے جس سے پورے پاکستان کے عوام کو تشویش ہے ، منڈیٹ چور وزیراعلی ٰنے دھمکی آمیز زبان سے قابل مذمت گفتگو کی ہے ، بانی چیئرمین کے ساتھ جیل میں سفاکانہ سلوک ہورہا ہے ،اس بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ خان صاحب کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا وزیرآباد میں خان صاحب پر جب حملہ ہوا تھا تو ایسی ہی گفتگو مریم نواز اور دیگر رہنماؤں نے کی تھی ،اس وقت بھی غرور والے الفاظ استعمال کئے گئے تھے ،اسلام اباد میں کے پی ہاؤس پر حملہ ہوا۔
اس سے تین دن پہلے بھی حکومتی وزراء بیانات دے رہے تھے کہ یہ دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے ،اگر ان کی ماضی دیکھیں تو یہ باتیں جو یہ لوگ کررہے ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے ،اگر خان صاحب کی زندگی کو تھوڑی سی بھی نقصان پہنچی تو اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کے بعد ان لوگوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ،الیکشن میں لوگ نکلے اور لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ،اگر پی ٹی آئی کی سیاست آخری موڑپر ہوتی تو آپ لوگوں کو آئینی ترمیم کے لئے لوگوں کو خریدنا نہ پڑتا۔
9 مئی سے 8 فروری تک جو ہوا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خان صاحب کا مقابلہ نہیں کرسکتے،ایک پارٹی کے لیڈر کی صرف تصویر کے اوپر لاکھوں ووٹ دیتے ہیں یہ خان صاحب کا مقابلہ نہیں کرسکتے، یہ بیانات دیتے ہیں خان صاحب کو فتنہ کہتے ہیں۔
یہ کہتے ہیں گھس بیٹھئے ہیں مریم نواز کو گھس بیٹھئے کا مطلب نہیں معلوم، گھس بیٹھئے تو آپ کے کہ الیکشن پر ڈاکہ ڈالتے ہیں ۔
دنیا
اسرائیل کو بڑی شکست،بڑے فوجی نقصان کے بعد حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار
60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی
لبنان میں اسرائیلی فوج کے بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار ہوگیا۔
اسرائیلی سرکاری میڈیا کی جانب سے جنگ بندی تجویز کا مسودہ نشر کردیا گیا ہے، مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن کے اندر لبنان سے اپنی افواج واپس بلالے گا، اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔ نگران لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی نے امید ظاہر کی کہ چند گھنٹے میں جنگ بندی ہوجائے گی۔
جنگ بندی کی خبروں پر وائٹ ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس اور مسودے زیرگردش ہیں مگر یہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھاری جانی نقصان کے سبب حزب اللہ کو دریائے لطانی سے دور دھکیلنے سے دستبردار ہو رہا ہے۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ لبنان اور غزہ میں حماس اور حزب اللہ کے ہاتھوں 62 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا
میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا ،12 افراد ہلاک
دھماکا ممکنہ طور پر سمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں، حکام
وسطی میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا سے بارہ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر سمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں۔
اسٹیل پلانٹ میں آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
پاکستان
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں، واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کرا دیا کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک بات بھی نہیں کرائی جاتی جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا کہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینوئل میں نہیں ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں، واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کرا دیا کریں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل مینوئل کے مطابق جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں، جیل رولز میں جو سہولت موجود ہے وہ تمام بانی پی ٹی آئی کو فراہم کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
تحریک انصاف سے الحاق ، مولانا فضل الرحمان نے شرئط رکھ دیں
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ