پاکستان
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
چیئرمین جے سی ایس سی نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امن و استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانےآذربائیجان کا دورہ کیا .
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ساحرجنرل شمشاد مرزا نے آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کی۔
نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم توفیگ اوغلو ولیئیف اور وزیر دفاعی صنعت مسٹر ووگر مصطفائیف سے بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا اور خطے کی سیکیورٹی کی ترقی اور متعدد شعبوں میں موجودہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین جے سی ایس سی نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امن و استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا ۔
آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے متعدد راستے تلاش کرکے موجودہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ خیالات کو تسلیم کیا۔
پاکستان
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے
محکمہ پاسپورٹ نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے، قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔
تجارت
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
700 فی تولہ کمی کے بعد بعد سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونا 07 ڈالر اضافے کے بعد 2777 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا تھا۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز
جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے
جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں۔
سابق صدر ٹرمپ اپنی ایک انتخابی مہم کے سلسلے میں امریکی ریاست وِسکنسن پہنچے تھے۔ جب وہ بوئنگ طیارے سے اترے تو سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے، جو ان کے انتظار میں تھا۔ ٹرمپ نے بعد میں کچرا اٹھانے والے ملازمین کی مخصوص جیکٹ پہن کر ایک ریلی سے خطاب بھی کیا۔
BREAKING: Donald Trump gets picked up in Green Bay, Wisconsin by a garbage truck, just one day after Joe Biden called Trump supporters "garbage." pic.twitter.com/jqjiX6a43V
— Collin Rugg (@CollinRugg) October 30, 2024
سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا، ”یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔“
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے حامیوں کو ”کچرا“ کہا تھا ،تاہم ٹرمپ کے مد مقابل صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی، کملا ہیرس کامزید کہنا تھا کہ ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ