میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک اور عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے کی حد تک درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور 6 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر جیل سپرنڈنٹنڈٹ کو سابق وزیراعظم کی ویڈیو لنک سےحاضری یقینی بنانےکی ہدایت کردی جب کہ دوران سماعت سابق خاتون اول کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت جج نے ریمارکس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونا تھا، جیل حکام کو ہدایت کریں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر کریں۔
وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی حد تک عدالت سختی سے حکم دے تب انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائیگا، جب تک بانی پی ٹی آئی پیش ہوتے ہیں میں بشریٰ بی بی کے خلاف 442 پر دلائل دے دیتا ہوں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال ہو گیا آپ سوچ رہے ہیں آج دلائل کیوں دے رہے ہیں کیونکہ تفتیش آج کمرہ عدالت میں ہوئی، اس مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی،فرح اور شہزاد اکبر سمیت پانچ ملزمان ہو گئے، صرف دو ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ہیں باقی کی نہیں ہیں۔
عدالت نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا کہ ڈیڑھ سال تک آپ نے کیا تفتیش کی ہے؟ آپ کا الزام ہے رسید جعلی ہے اور انہوں نے کیا کدھر پیش کیا ثبوت دیں، پولیس کا تو الزام ہی مطمئن کرنے والا نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو جو لیٹر لکھا اسکا جواب کیا آیا وہ لیکر آئیں۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جانا کیونکہ ویڈیو لنک خراب ہے، بشریٰ بی بی آج موجود ہیں انکی حد تک آپ فیصلہ کر دیں۔
بشری بی بی روسٹرم پر آ گئیں اور کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔
سابق خاتون اول نے کہا کہ میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں، ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے؟ کسی جج کو نظر نہیں آتا؟ میں اب اس عدالت میں نہیں آونگی،یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔
بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک اور عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالتی عملے کے مطابق بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 18 نومبر کو سنایاجائےگا، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 6 درخواستوں پر دلائل بھی 18 نومبر کو طلب کیے گئے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ایک ساتھ سنایاجائے گا۔

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 4 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
- 9 گھنٹے قبل

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری
- 8 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع
- 8 گھنٹے قبل

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 3 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
- 8 گھنٹے قبل

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک
- 8 گھنٹے قبل