- Home
- News
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن کی جاپان میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے جنوبی ایشیاء بالخصوص پاکستان میں صحافیوں کو درپیش اہم مالی اور سیکورٹی مسائل پر روشنی ڈالی
پنجاب یونیورسٹی کی جاپان میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، پاکستان میں صحافیوں کو درپیش اہم مالی اور سیکورٹی مسائل پر روشنی ڈالی۔
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے جاپان میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی، کانفرنس میں 32 ممالک کے شرکاء نے شرکت کی۔
اپنی پریزنٹیشن میں ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے جنوبی ایشیاء بالخصوص پاکستان میں صحافیوں کو درپیش اہم مالی اور سیکورٹی مسائل کر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کےلئے تربیتی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس طرح کے اقدامات پاکستان میں صحافتی معیار کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور چیلنجنگ ماحول میں کام کرنے والوں کی حفاظت کو بھی بہتر کر سکتے ہیں۔
ٹوکیو کے دورے کے دوران، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پاکستانی سفارت خانے کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی سفیر رضا تارڑ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن نے پاکستانی سفیر سے جاپانی یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری پر بھی گفتگو کی،
کانفرنس میں ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے میڈیا کی پیشہ ورانہ مہارت کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے لیے پاکستان کی لگن کو بھی اجاگر کیا۔
پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے ، امریکہ کا پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ متعصبانہ ہے
- 12 hours ago
کسانوں کے دن کسان دیوس پر بھارتی حکومت سے کسان بے حد مایوس
- 12 hours ago
ملٹری کورٹس کی 9 مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں ، عوامی رد عمل سامنے آ گیا
- 10 hours ago
یورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویش
- 11 hours ago
لوئر دیر بلامبٹ پارک پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں بھی نامکمل، جاری شدہ فنڈز غائب
- 11 hours ago
صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات
- 10 hours ago