پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان مختلف شعبو ں میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی 4 یاداشتوں پر دستخط
پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا گیا

اسلا م آباد:پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان جمعہ کو ریلوے ، کسٹمز ، ایئرپورٹ انفراسٹرکچر اور بحری امور شپنگ سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی 4 یاداشتوں پردستخط کیے گئے ۔جمعہ کو وزیراعظم ہائوس میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کے لئے پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر تجارت جام کمال ، وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزویدی ، کاہیل گروپ کے چیئرمین احمد دلموک المکتوم،منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابوظہبی پورٹس گروپ، کیپٹن محمد الشمیسی، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید ابراہیم سالم الزابی اور ابوظہبی پورٹس کے سینئر حکام بھی موجود تھے ۔
کوہاٹ-تھر-کھرلاچی ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلویز اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس پر پاکستان کی جانب سے پاکستان ریلویز کے سی ای او عامر علی بلوچ جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ابوظہبی پورٹس گروپ، کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے ۔پاکستان کسٹمز کے محصولات میں اضافہ، ٹرانزٹ کارگو کی ٹریکنگ اور دیگر اصلاحات کے لیے ایف بی آر اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے ممبر کسٹم اینڈ آپریشنز محمد جنید جلیل خان جبکہ ابوظہبی پورٹس گروپ کی جانب سے کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے ۔
شپنگ، ڈریجنگ اور دیگر بحری امور میں تعاون پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹوڈائریکٹر پاکستان نیشنل شیپنگ کارپوریشن خرم مرزا جبکہ ابو ظہبی پورٹس کمپنی کی جانب سے کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے ۔پاکستان میں ائیرپورٹس کی تعمیر و توسیع کے لیے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی صادق الرحمان نے جبکہ ابو ظہبی پورٹس کمپنی کی جانب سے کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے۔بعدازاں پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال
- 36 منٹ قبل

صوبائی حکومت نے 17 نومبر کو چھٹی کااعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ
- 3 گھنٹے قبل

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس
- ایک گھنٹہ قبل

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارج کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی گئی
- 4 گھنٹے قبل









