موسم
اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ
سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہے
لاہور میں فضائی آلودگی اوراسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔
سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا۔
اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، جبکہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
کھیل
بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل
محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں
بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی ہیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی جب کہ بھارت سے ہائبرڈ ماڈل پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست دور رکھا جائے، اب تک مجھے یا پی سی کو بھارت کے انکار کا کوئی لیٹر نہیں ملا جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر بھی آگاہ نہیں کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ اگرکوئی ایسی چیز ہوگی تو ان رائٹنگ دیں گے، ہمیں تب ہی قابل قبول ہوگا جب رائٹنگ میں دیں گے۔
انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو فیصلہ کرے گی مجھےعمل کرنا پڑے گا، پاکستان ہر بار بھارت کے ساتھ مثبت رویہ رکھتا ہے لیکن اب امید نہ کریں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیم اچھی خوشخبریاں دے گی، کوچ کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتی جب کہ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے تاہم بھارت اپنے میچز دبئی میں کرانا چاہتا ہے۔
پاکستان
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کےخلاف ایک ہی دن میں دوسری درخواست دائر
درخواست میں چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن و دیگرکوفرقی بنایا گیا
سپریم کورٹ میں ایک ہی دن میں 26ویں آئینی ترمیم کےخلاف دوسری درخواست دائرکردی گئی۔
ایڈووکیٹ صلاح الدین نے آئینی ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست میں چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن و دیگرکوفرقی بنایا گیا۔
سپریم کورٹ کورٹ میں آئینی ترمیم کیخلاف درخوستوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔ اخترمینگل، فہمیدہ مرزا اورمصطفی نوازکھوکھرنے مشترکہ درخواست دائرکی جبکہ ایک درخواست وکیل کی جانب سے دی گئی۔ درخواست میں ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے طریقہ کار، ترمیم میں عدالیہ کی آزادی کو سلب کرنے پرسوال اٹھائے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ماضی میں عدلیہ کے زریعے ایکزیکٹیو اور لیجسلیٹو اختیارات میں مداخلت ہوئی تھی، 26ویں آئینی ترمیم کے زریعے پارلمینٹ نے عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کی گئی اس ترمیم کو فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے۔
درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، خصوصی پارلیمنٹری کمیٹی کوفریق بنایا گیا ہے۔ چیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور الیکشن کمیشن کے افسران کو بھی درخواست میں فریق بنایاگیا ہے۔
دوسری جانب 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دوسری درخواست ایڈووکیٹ صلاح الدین احمد نے کی ، جس میں درخواست کو کالعد قرار دینے کے ساتھ فل کورٹ میں سماعت کی استدا کی گئی ہے ، 26 آئینی ترمیم کے خلاف ابتک مجموعی طورپراٹھ درخواست دائر کی جاچکی ہیں۔
جرم
کوئٹہ : پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی
کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
کوئٹہ پولیس نے جلسے کے لیے آنے والے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی، پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو روند دیا،واقعے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی، صبح سے ہی جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔
ہاکی گراؤنڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لےرکھا تھا جبکہ مرکزی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا تھا، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ہر صورت 2 بجے جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکن پولیس کا حصار توڑ کر ہاکی گراؤنڈ کے قریب پہنچ گئے تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کومنشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے اور ایک گاڑی کےشیشےٹوٹ گئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے متعدد پولیس اہلکاروں کو کچل دیا ۔
واقعے میں ڈی ایس پی مقصود لغاری سمیت 5 اہل کار زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
-
دنیا 12 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
-
کھیل 8 گھنٹے پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور