جی این این سوشل

تفریح

معروف گلوکار اے نئیر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

اے نئیر نے 4 ہزار فلمی گیت ریکارڈ کرائے، ان کے گائے گئے گیت فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف گلوکار اے نئیر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے
معروف گلوکار اے نئیر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

معروف پلے بیک سنگر اے نئیر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

 اے نیر 17 ستمبر 1950ء کوساہیوال کے قصبے رانسن آباد میں ایک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام آرتھر نیر تھا،مگرفن کی دنیا میں انھوں نے اے نیّر کے نام سے شہرت پائی۔

1974 میں "بہشت" فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر  دیکھتے ہی دیکھتے اپنی میٹھی اور سریلی آواز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔اے نئیر نے 4 ہزار فلمی گیت ریکارڈ کرائے، ان کے گائے گئے گیت فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے،فلمسٹار شاہد، ندیم اور وحید مراد پر فلمائے گئے  اے نئیر کے گیت عوام میں بہت  مقبول ہوئے۔

اے نئیر احمد رشدی کو وہ پلے بیک گلوکاری میں اپنا استاد مانتے ہیں،انہوں نے اپنی زندگی میں موسیقی کی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جو بہت کم لوگوں کے نصیب میں آتا ہے

اے نئیر نے نہ صرف فلمی موسیقی بلکہ ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے بھی اپنے فن کا لوہا منوایا، انکی سحر خیز آواز  نے کئی نسلوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔

 گلوکار اے نئیر کو حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا، وہ 11 نومبر 2016 کو دل کا دورہ پڑنے سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئے لیکن اے نیر ہماری موسیقی کی دنیا کا ایک ایسا ستارہ ہیں جو کبھی غروب نہ ہوگا۔

جرم

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے، ریاست پاکستان کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ پر مزاحمت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کو غیر ملکی فنڈنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، بلوچستان میں کہاں ملٹری آپریشن ہورہے ہیں؟ مجھے تو بلوچستان میں کہی ملٹری آپریشن نظر نہیں آرہا، بلوچستان میں کہی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا۔

 سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہیں، بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے روکنا پڑیگا، اگر مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہورہے تو طاقت استعمال کرنی پڑے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سموگ کا برسوں پرانا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوگا، مریم نواز

سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سموگ کا برسوں پرانا مسئلہ  راتوں رات حل نہیں ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سموگ کا مسئلہ برسوں پرانا ہے، راتوں رات حل نہیں ہوگا۔

جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے، ماضی میں سموگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں دوبارہ ترقی آ رہی ہے، پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے، اچھی خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان جلد مشکلات سے نکل آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے۔

15 روز قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب 72 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔

اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 248.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 255.14 روپے فی لیٹر ہے۔ 31 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.85 روپے اور 1.35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll