موسم
سوات:موسم سرما کی پہلی برفباری،پہاڑوں نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی
سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے
سوات کے پہاڑی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری سے اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں نے سفیدی کا لبادہ اوڑھ لیا۔
کالام کے پہاڑوں پر ہلکی ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا جس سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔
جبکہ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں مزید 24 گھنٹوں تک مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔
تجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے۔
15 روز قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب 72 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔
اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 248.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 255.14 روپے فی لیٹر ہے۔ 31 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.85 روپے اور 1.35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
جرم
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے، ریاست پاکستان کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ پر مزاحمت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کو غیر ملکی فنڈنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، بلوچستان میں کہاں ملٹری آپریشن ہورہے ہیں؟ مجھے تو بلوچستان میں کہی ملٹری آپریشن نظر نہیں آرہا، بلوچستان میں کہی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہیں، بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے روکنا پڑیگا، اگر مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہورہے تو طاقت استعمال کرنی پڑے گی۔
پاکستان
تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی،درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری نے فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔
دائر درخواست میں کہا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے، ن لیگی امیدواروں نے جسٹس طارق جہانگیری ٹریبونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کر دیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دے، تحریک انصاف کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 ستمبر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے کر پہلے ٹریبونل کو بحال کیا جائے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے