اے نئیر نے 4 ہزار فلمی گیت ریکارڈ کرائے، ان کے گائے گئے گیت فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے


معروف پلے بیک سنگر اے نئیر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔
اے نیر 17 ستمبر 1950ء کوساہیوال کے قصبے رانسن آباد میں ایک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام آرتھر نیر تھا،مگرفن کی دنیا میں انھوں نے اے نیّر کے نام سے شہرت پائی۔
1974 میں "بہشت" فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اپنی میٹھی اور سریلی آواز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔اے نئیر نے 4 ہزار فلمی گیت ریکارڈ کرائے، ان کے گائے گئے گیت فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے،فلمسٹار شاہد، ندیم اور وحید مراد پر فلمائے گئے اے نئیر کے گیت عوام میں بہت مقبول ہوئے۔
اے نئیر احمد رشدی کو وہ پلے بیک گلوکاری میں اپنا استاد مانتے ہیں،انہوں نے اپنی زندگی میں موسیقی کی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جو بہت کم لوگوں کے نصیب میں آتا ہے
اے نئیر نے نہ صرف فلمی موسیقی بلکہ ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے بھی اپنے فن کا لوہا منوایا، انکی سحر خیز آواز نے کئی نسلوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔
گلوکار اے نئیر کو حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا، وہ 11 نومبر 2016 کو دل کا دورہ پڑنے سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئے لیکن اے نیر ہماری موسیقی کی دنیا کا ایک ایسا ستارہ ہیں جو کبھی غروب نہ ہوگا۔

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- ایک دن قبل

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- ایک دن قبل

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 20 گھنٹے قبل

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 21 گھنٹے قبل

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 19 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- ایک دن قبل

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- ایک دن قبل

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 21 گھنٹے قبل

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک دن قبل













