جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب میں پر تشدد  مظاہرین سے نمٹنے کے لیے  پولیس کا  آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ 2 سال سے جاری احتجاج پر آنسو گیس شیل کا زیادہ استعمال ہوا، آنسو گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے سٹاک ختم ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں پر تشدد  مظاہرین سے نمٹنے کے لیے  پولیس کا   آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب میں پر تشدد  مظاہرین سے نمٹنے کے لیے  پولیس نے  آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے لیے خریدے جائیں گے، آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ آنسو گیس شیل کی خریداری کرے گی، آنسو گیس شیل کی خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آنسو گیس شیل کی خریداری کا عمل جلد مکمل کر کے شیلز متعلقہ اضلاع کو دیے جائیں گے، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کے افسران نے آئی جی پنجاب سے آنسو گیس شیل مانگے تھے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ 2 سال سے جاری احتجاج پر آنسو گیس شیل کا زیادہ استعمال ہوا، آنسو گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے سٹاک ختم ہو گیا۔ 

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا تھانہ نیو ٹاؤن مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جسمانی ریمانڈ منظور ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی کے سیل کو پولیس اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کا تھانہ نیو ٹاؤن مقدمے میں  5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا جس پر عدالت نے عمران خان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ بانی چیئرمین کو تھانہ نیوٹاون کے مقدمے میں 26 نومبر کو پیش کیا جائے گا۔ تفتیشی آفیسر راشد کیانی اڈیالہ جیل میں تفتیش کریں گے۔

جسمانی ریمانڈ منظور ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی کے سیل کو پولیس اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا۔ عمران خان جسمانی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھانہ نیو ٹاون پولیس کی حراست میں رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان:اسرائیلی جارحیت سے مزید 28 شہری شہید

اسرائیلی بمباری سےبیروت اور دیگر علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید28شہری شہید ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان:اسرائیلی جارحیت سے مزید 28 شہری شہید

 لبنان میں اسرائیلی فضائیہ کی جارحیت جاری ہے،اسرائیلی بمباری سے بیروت اور دیگر علاقوں میں میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید28شہری شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں گھر پر حملے سے 2افراد شہیدہو گئے، جبکہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں البیضاح قصبے اور نباطیہ کے گاؤں کفر شوبہ کی جانب پیش قدمی جاری ہے،صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشن کی عمارت پر  بھی حملہ کیا جس سے4اہلکارزخمی ہو گئے۔

دوسری جانب حزب اللہ سربراہ نعم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرئیل لبنان جنگ حزب اللہ کو سیز فائر کے لیےمجوزہ مسودہ موصول ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا مسودہ امریکی ایلچی نے فراہم کیا ہے جبکہ جنگ بندی اسرائیلی وزیراعظم ،نیتن یاہو کی سنجیدگی پر منحصر ہے۔سربراہ نعم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ مذاکرات کے دوران لڑائی جاری رکھے گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرئیل لبنان کی خود مختیاری کا خیال رکھے، اسرائیل  لبنان میں گھس کر شہریوں کو شہید نہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سربراہ پاک فضائیہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، مختلف اسٹالز کا جائزہ

ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ پاک فضائیہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، مختلف اسٹالز کا جائزہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے  کراچی میں جاری  بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ  نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اس دوران  انہوں نے نمائش میں آئے ہوئے  غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی۔ جبکہ ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ فریم ورک کا مقصد ایروسپیس شعبہ کی ترقی میں مسائل دور کرنا ہے، ایروسپیس اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔

ائیرچیف مارشل ظہیر احمد نے نیشنل انکیوبیشن سینٹرفار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کےذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کوپروان چڑھانےکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نیشنل انکیوبیشن سنٹر فار ایروسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی صنعتوں کی صلاحیت اور ہنر کے فروغ پر زور دیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ  یہ نمائش دفاعی اور ایرو سپیس ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا بہترین مظہر ہے جو ملکی اور غیر ملکی شرکاء کو متوجہ کرنے کا باعث ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll