پاکستان
سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،وزیر اعظم
شہباز شریف نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کی حمایت سے متعلق پاکستان کے عزم کا اظہار کیا اور سعودی عرب کے ویژن 2030 کے حوالے سے سعودی قیادت کی تعریف کی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے ریاض میں سعودی عرب وزیر برائے سرمایہ کاری نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے سعودی عرب میں پرتپاک میزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کی حمایت سے متعلق پاکستان کے عزم کا اظہار کیا اور سعودی عرب کے ویژن 2030 کے حوالے سے سعودی قیادت کی تعریف کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر کا حالیہ دورہ پاکستان اہم سنگ میل تھا۔ نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی اور اقتصادی تعاون کو گہرا کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز عرب مملاک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، وزیر اعظم آج سربراہی اجلاس میں خطاب کریں گے۔
دنیا
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
یوکرینی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے مبینہ طور پر آر ایس 26 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا ہے
روس نے پہلی بار یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے گزشتہ شب یوکرین پر کیے گئے بڑے میزائل حملے میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے۔
یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے روس کی جانب سے جنوب مشرقی یوکرین کے شہر دنیپرو کو نشانہ بنایا گیا ہے، یوکرینی فضائیہ نے دعوی کیا کہ روس نے یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بحیرہ کیسپین کے قریب آسٹرخان کے علاقے سے داغا ہے۔
روس نے بین البراعظمی میزائلوں کا استعمال گزشتہ دو روز کے دوران یوکرین کی جانب سے امریکی اور برطانوی میزائلوں کے ذریعے روسی علاقوں میں حملے کے جانے کے ردعمل کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، تاہم ابھی تک روس کی جانب سے ان میزائلوں کے استعمال کی تصدیق نہیں کی گئی۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق عالمی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے میں بین البراعظمی میزائل استعمال کیا ہے تو یہ دنیا کی جنگی تاریخ میں کسی بین البراعظمی میزائل کا پہلا استعمال ہوگا۔
یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روسی حملے میں کنزہل ہائپرسانک میزائل اور 7 کے ایچ 101 کروز میزائل بھی داغے جن میں سے 6 میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
یوکرینی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے مبینہ طور پر آر ایس 26 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا ہے ۔
پاکستان
اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایرا کا اجلاس، این ڈی ایم اے کے انضمام کا فیصلہ
ڈیزاسٹر رسپانس فریم ورک کو مربوط بنانے کے لیے آزاد کشمیر اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایرا کا اجلاس، این ڈی ایم اے اور ایرا کے انضمام کا جائزہ لیا گیا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایرا اور این ڈی ایم کے انضمام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم سے متعلق جائزہ لیا گیا ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرا اور این ڈی ایم اے کا انضمام کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا، ایرا اور این ڈی ایم اے کے انضمام سے وسائل کے بہتر انتظام اور استعمال کے ساتھ آفات کی صورت میں مجموعی رسپانس فریم ورک بہتر ہوگا۔
ڈیزاسٹر رسپانس فریم ورک کو مربوط بنانے کے لیے آزاد کشمیر اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔
علاقائی
نارووال:پولیس چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن چھت سے گر کر جاں بحق
پی ٹی آئی ضلع نارووال کے صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے
نارووال کے علاقے بدوملہی میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے گھر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران پی ٹی آئی کارکن بھاگتے ہوئے چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔
زخمی کارکن کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔پی ٹی آئی ضلع نارووال کے صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
لواحقین نے تھانہ بدوملی کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا،یاسر کے کمسن بیٹے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران بابا گھر کی چھت پر چڑھ گئے تھے، پولیس اہلکاروں نے ان کے سر پر اینٹ ماری تھی۔
دوسری جانب ترجمان ڈی پی او نارووال کا کہنا ہے کہ یاسر کی موت سے پولیس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
موسم 22 گھنٹے پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
جرم 7 گھنٹے پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر