پاکستان
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکولوں کو 17 نومبر تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے بڑھتی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث صوبے کے تمام اضلاع کے نجی و سرکاری اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکولوں کو 17 نومبر تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پنجاب کے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن میں لاہور، فیصل آباد،گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، ڈی جی خان، سرگودھا اورساہیوال سمیت دیگر اضلاع شامل تھے تاہم پنجاب کے وزیر تعلیم نے اب صوبے بھر کے اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے جب کہ نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں، ٹیوشن سینٹرزکو آن لائن سیشن پرمنتقل کیا جائے۔
حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافے اور فضائی آلودگی کےباعث سانس، آنکھوں،گلےکی بیماریاں بڑھنے پرکیا گیا ہے۔
تجارت
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
آئی ایم ایف ٹیم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے حکام نے ملاقات کی۔اس موقع پرایف بی آر کے اہداف میں کمی کو پورا کرنے پر بات چیت ہوئی
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور( آئی ایم ایف ) عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ۔
آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے روز ٹیکنیکل سطح پر ہوئی بات چیت میں ہی پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ لیوی بھی 70 روپے کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ اس وقت صفر جی ایس ٹی عائد ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، جسے بڑھا کر 70 روپے کرنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان پہنچی اور پہلے دن ٹیکنیکل سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایم ایف ٹیم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے حکام نے ملاقات کی۔اس موقع پرایف بی آر کے اہداف میں کمی کو پورا کرنے پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ انرجی سیکٹر کی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پاکستان
کوپ 29 :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات
وزیراعظم نے عالمی رہنماوؤں سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماوؤں سے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں کانفرنس آف پارٹیزکے 29 ویں کلائمیٹ ایکشن کیسربراہی اجلاس میں شرکت کی، جہاں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، صدرالہام علیوف نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا استقبال کیا۔.
وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس اوردیگرعالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا،کوپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
اس موقع پر وزیرِاعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور پاکستان متحدہ عرب امارات کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔.
اس دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان سے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں ترکیہ پاکستان کے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں. وزیرِ اعظم کی برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کی اور پاکستان برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ .
وزیرِ اعظم کی ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیویف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے بھی ملاقات کی دونوں رہنماوؤں نے ملاقات میں وسط ایشیائی ممالک اور پاکستان میں گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاجکستان اور ازبکستان سے مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔.
وزیرِ اعظم کی نیپال کے صدر رام چندر پاؤڈیل اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات ہوئی. ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، بلند ہوتی سطح سمندر کے خطرات اور جنگلات کے تحفظ پر گفتگو کی گئی، اسکے علاوہ ملاقات میں بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔.
جرم
چین:طلاق سے ناراض شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی،35 افراد ہلاک متعدد زخمی
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی۔ حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے جن میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔
خیال رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تفریح 6 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک