الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے جعلی بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کروالے، وکیل عادل بازئی


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قرار دے کر نشست خالی قرار کے لیے دائر ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں ممبر قومی اسمبلی عادل بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی۔
عادل بازئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا بیان حلفی جعلی قرار دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کروالے، جعلی ثابت ہوگا۔
انہوں نے استدلال کیا کہ عادل بازئی نے کبھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار نہیں کی، مسلم لیگ (ن) کے ریفرنس میں بھی درج ہے کہ عادل بازئی کبھی حکومتی بینچز پر نہیں بیٹھے، میرے مؤکل کا شناختی کارڈ نمبر بھی درست نہیں لکھا گیا۔
وکیل عادل بازئی نے کہا کہ بیان حلفی کے لیے اسٹامپ پیپر پر نوٹری پبلک کی تفصیلات بھی درج نہیں، اوتھ کمشنر سعید احمد کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ عادل بازئی کبھی میرے سامنے نہیں آئے، 27 ستمبر 2024 تک عادل بازئی قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر آزاد رکن تھے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اگرعادل بازئی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا تو انہوں نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیوں نہیں کیا؟۔
ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے استفسار کیا کہ آپ اتنا عرصہ خاموش کیوں رہے؟ جس پر وکیل عادل بازئی نے کہا کہ خاموش اس لیے رہے کہ یہ بیان حلفی کبھی منظر عام پر نہیں آیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس پر کوئی تحقیقات نہیں کیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ پہلا ریفرنس پارٹی صدر کے بجائے پارلیمانی لیڈر نے بھیجا تھا، عادل بازئی نے 20 فروری کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا۔
مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ مؤقف ہے کہ عادل بازئی نے پہلے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں دوسری جماعت میں شامل ہوئے، انہیں 11 ماہ بعد کیوں یاد آیا کہ بیان حلفی جعلی ہے، عادل بازئی نے ن لیگ میں شامل ہونے کا حلف نامہ جمع کرایا، استدعا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف پر انہیں نااہل کیا جائے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 12 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل