ملزم کانسٹیبل محمد ولی 2019 میں پولیس میں بھرتی ہوا، آئی جی پولیس


آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات گنڈا پور نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور پولیس لائن پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
آئی جی پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کا نام محمد ولی ہے جو خیبر پختون خواہ پولیس میں کانسٹیبل اور پشاور کا رہائشی ہے۔ کانسٹیبل محمد ولی 2019 میں پولیس میں بھرتی ہوا، اور اس نے پولیس یونیفارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس لائن حملے میں مدد کی۔
دوران تفتیش محمد ولی نے بتایا کہ 2021 میں فیس بک پر جنید نامی آئی ڈی سے رابطہ ہوا، جو جماعت الاحرار کا ریکروٹمنٹ ایجنٹ تھا، جس کو جماعت الاحرار سے ماہانہ 40 سے 50 ہزار ملتے تھے، وہ افغانستان میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ریکروٹمنٹ کرتا تھا،جنید نے مجھے افغانستان آ کر ملنے کے لیے کہا،2021 میں چھٹی لے کر چمن بارڈر سے افغانستان گیا جہاں جلال آباد افغانستان میں میری ملاقات جنید سے ہوئی ،جنید مجھے شونکڑے اور چکناور مرکز کنہڑ لے کر گیا، جہاں اس کی ملاقات دہشت گرد کمانڈر صلاح الدین اور مکرم خراسانی سے ہوئی ، ملاقات کے بعد اس نے جماعت الاحرار میں شمولیت اختیار کر لی اور دہشت گرد کمانڈر ملا یوسف کے ہاتھ پر بیعت کی، مرکزی ملزم کو واپسی پر افغان فورسز نے بھی گرفتار کیا تھا لیکن جماعت الاحرار کی مداخلت پر رہا کر دیا گیا۔
آئی جی پولیس نے بتایا کہ دہشت گرد محمد ولی پہلے بھی بہت سی تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے،اختر حیات نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل ولی محمد کو سہولت کاری کیلئے 2لاکھ روپے ملے تھے اور سہولت کار نے رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے چوک یاد گار سے وصول کیے، اس بدبخت شخص نے اپنے ہی بھائیوں کا سودا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم وراسک روڈ پر حملے میں بھی ملوث تھا۔
واضح رہے کہ 30 جنوری 2023 کوپولیس لائن پر ہونے خودکش دھماکے میں 101 لوگ شہید اور 223 زخمی ہوئے تھے۔

افغان حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں: خواجہ آصف
- 2 hours ago

اسموگ کے پیش نظرموٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
- 4 hours ago

ٹرمپ کا زیلینسکی پر روسی شرائط قبول کرنے پر زور، جنگ بندی پر مشروط اتفاق
- 3 hours ago

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- an hour ago

جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- 3 hours ago

یورپی یونین کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طالبان حکومت سے ابتدائی رابطہ
- 4 hours ago

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- an hour ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 minutes ago

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- an hour ago

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- an hour ago

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- an hour ago