- Home
- News
اربوں کے کرپشن کیسز ختم ، بغیر دانتوں والا نیب انجوائے کرے اور لوگ بھی، اسلام آباد ہائیکورٹ
پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی، پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی۔
منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟
جسٹس محسن اختر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی، ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 8 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 8 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 7 گھنٹے قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل