پاکستان
واپڈانے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کے الیکٹرومکینکل ورکس کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا
اسلام آباد: واپڈا نے 1530 میگاواٹ کے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے الیکٹرومکینکل ورکس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ہے،کنٹریکٹ کی مالیت 24 کروڑ11 لاکھ امریکی ڈالر ہے، منصوبہ 2024ء کے وسط میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق واپڈانے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کے الیکٹرومکینکل ورکس کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ہے۔ کنٹریکٹ کی مالیت 24 کروڑ 11 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ الیکٹرومکینکل ورکس کا یہ کنٹریکٹ ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کمپنی اور ہاربن الیکٹرک مشینری کمپنی پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو انٹر نیشنل بڈنگ کے بعد دیا گیا ہے۔
معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب آج واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ پانچویں توسیعی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد اعظم جوئیہ نے واپڈا جبکہ ژانگ یو لونگ (Zhang Yu Long)نے جوائنٹ ونچر کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ)، ممبر فنانس نوید اصغر، ممبر واٹر عبد ا لظاہرخان دُرانی، منیجنگ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) خالد سلیم،سیکریٹر ی واپڈا فخرالزمان علی چیمہ، متعلقہ جنرل منیجرز اور کنسلٹنٹس کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا پراجیکٹ کے سول ورکس کا کنٹریکٹ مئی میں ایوارڈ کرچکاہے۔
معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کے ذریعے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ واپڈا کا ایک اور اہم پراجیکٹ ہے اور واپڈا اس منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ملک میں پانی کی صورتحال بہتر بنانے اور نیشنل گرڈ میں سستی پن بجلی میں اضافے کے تناسب میں اضافے کے لئے واپڈا کی حکمتِ عملی کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ملک میں پانی اور بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے واپڈا پانی اور پن بجلی کے 10منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ یہ تمام منصوبے 2023سے 2028-29 تک مکمل ہوں گے۔ ان منصوبوں کی تکمیل پر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں 11کروڑ 70لاکھ ایکڑفٹ اضافہ ہوگا۔ واپڈا کے مذکورہ منصوبوں کی بدولت پن بجلی کی موجودہ پیداوار دوگنا ہو جائے گی اوریہ 9 ہزار406 میگاواٹ سے بڑھ کر 20ہزار 591 میگاواٹ ہو جائے گی۔ اسی طرح نیشنل گرڈ میں واپڈا پن بجلی کی سالانہ اوسط پیداوار37 ارب یونٹ سے بڑھ کر 81ارب یونٹ ہو جائیگی۔
تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 5 پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ منصوبے کا منظور شدہ پی سی۔ ون 80کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔ منصوبے کے لئے آئی بی آر ڈی (ورلڈ بنک) 39 کروڑ امریکی ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 30 کروڑ امریکی ڈالر مہیا کر رہا ہے۔ منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار530 میگاواٹ ہے۔ منصوبے کے تین پیداواری یونٹ ہیں، اور ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 510میگاواٹ ہے۔ منصوبے سے 2024 ء کے وسط میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً ایک ارب 34 کروڑ 70 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کرے گا۔ تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی تکمیل پر تربیلا ڈیم سے بجلی پیداکرنے کی صلاحیت 4ہزار 888میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔
صحت
نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انتظامیہ مزید کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ دوبارہ کی جا رہی ہے۔
پاکستان
بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں، شہباز شریف
صدر مملکتاور وزیرِاعظم کی قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
شہباز شریف نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہیں، بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کے لوگوں اور اس کی ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے مذموم ہتھکنڈے حکومت کے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
صدر مملک آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔
صدر مملکت نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
حملے کے وقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی
غزہ میں تقریباً 44 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنیوالے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم پھینکے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے قیساریہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر 2 فلیش بم پھینکے گئے، جو انکے صحن میں آکر گرے تاہم اسوقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھے۔
واقعہ کے بعد اسرائیل کی اسپیشل پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنمے بیان میں کہا کہ یسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے، یہ ناقابل یقین ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم جنہیں ایران اور اس کے ایجنٹ قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اندر سے بھی ایسی دھمکیوں کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس 22 اکتوبر کو بھی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرونز نے حملہ کیا تاہم وہ اسوقت بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز