Advertisement
تفریح

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے

اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر نومبر 20 2024، 2:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے۔

بر صغیر کے اس عظیم شاعر نے13 فروری 1911 کوبمقام سیالکوٹ آنکھ کھولی ۔ اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں ۔فیض کے کلام کا دھیما پن ان کے اسلوب کی نمایاں خصوصیت ہے۔

فیض احمد فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے ظلم، بے انصافی اور جبر و استبداد کے خلاف ساری زندگی جدوجہد کی، انقلابی فکر اور عاشقانہ لہجے کو ایسا آمیز کیا کہ اردو شاعری میں نئی جمالیاتی شان پیدا ہوگئی۔

فیض ترقی پسند تحریک کے فعال رکن تھے ،انہیں لینن ایوارڈ بھی ملا، ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر رہے ، فوج میں بطور کیپٹن محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا، لیفیٹنٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی ،مختلف اخبارات اور ادبی رسالوں سے بھی  وابستہ رہے ۔

فیض احمد فیض کو9 مارچ 1951ون کو روالپنڈی سازش کیس میں گرفتار کیا گیا اور چار سال بعد 1955میں رہائی ملی

ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے والا یہ شاعر  20 نومبر 1984 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جاملا  لیکن ان کے لکھے اشعار کی گونج آج بھی تابندہ ہے۔

Advertisement
ایرانی سفیر رضا امیری نے ایران کی حالیہ عظیم فتح پر پاکستانی قوم اور حکومت کا شکریہ

ایرانی سفیر رضا امیری نے ایران کی حالیہ عظیم فتح پر پاکستانی قوم اور حکومت کا شکریہ

  • 2 گھنٹے قبل
موسم کی  خرابی،لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

موسم کی خرابی،لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں  مون سون کی پہلی بارش،موسم خوشگوار

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں مون سون کی پہلی بارش،موسم خوشگوار

  • 3 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر نے ’لاالٰہ الاللہ‘ کی صداؤں کے ساتھ نیا ملی نغمہ ’’پاکستان‘‘ جاری کردیا

آئی ایس پی آر نے ’لاالٰہ الاللہ‘ کی صداؤں کے ساتھ نیا ملی نغمہ ’’پاکستان‘‘ جاری کردیا

  • 21 منٹ قبل
غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، امدادی مراکز پر حملے سے  78 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، امدادی مراکز پر حملے سے 78 فلسطینی شہید

  • ایک گھنٹہ قبل
محرم الحرام 1447ھ کا چاند دیکھنے  کیلئے  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام 1447ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  • 3 گھنٹے قبل
 میکسیکو،دوران  تقریب  فائرنگ سے  بچوں سمیت 10افراد قتل

 میکسیکو،دوران تقریب فائرنگ سے بچوں سمیت 10افراد قتل

  • 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی حملے میں زخمی پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید

اسرائیلی حملے میں زخمی پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان اگلے ماہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

  • 3 گھنٹے قبل
فلم”لوگرو“کابڑاکارنامہ،16روز میں 70کروڑ کمالئے

فلم”لوگرو“کابڑاکارنامہ،16روز میں 70کروڑ کمالئے

  • 12 گھنٹے قبل
مسجد اقصیٰ کو 12 روز بعد کھول دیاگیا

مسجد اقصیٰ کو 12 روز بعد کھول دیاگیا

  • 12 گھنٹے قبل
عالمی بینک  نے  پاکستان کیلئے19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement