جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں کمی

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 36 افراد انتقال کر گئے جبکہ 935کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں کمی
پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں کمی

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید36فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار188ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ53ہزار842ہوگئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح 1.99فیصدرہی ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ45ہزار 655ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 713افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ35ہزار 044ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 407افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 37ہزار560ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4298افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 26ہزار932کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 305مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد82 ہزار528جبکہ اموات کی تعداد776تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 950افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ111افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 20ہزار173ہوچکی ہے جبکہ 578افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 1110 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ98 ہزار944مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی  کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں  میں46ہزار842ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

دنیا

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے، میجر جنرل محمد باقری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔

اس عزم کا اظہار ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران کے آرمی چیف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اپنی غلطی کی قیمت چکانا پڑے گی۔

قبل ازیں ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور اس کے ارد گرد میں 3 فوجی مراکز پر 200 سے زائد میزائل مارے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا، انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی متعدد خامیاں تھیں جب کہ الیکشن کمیشن نے اس کو 23 اپریل 2024 کو نوٹس بھیجا اور اس کیس کی پہلی سماعت 30 اپریل 2024 کو ہوئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہا ہے جب کہ پی ٹی آئی کو کئی مواقع فراہم کیے گئے کہ وہ اپنے آئینی تقاضے پورے کرے، اس سست روی اور تاخیر کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پارٹی  پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق اپریل 2024 سے لے کر اکتوبر 2024 تک اس کیس کی چھ سماعتیں ہوچکی ہیں، ان سماعتوں میں سے پانچ بار اس جماعت نے مزید وقت مانگا اور ہر بار سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جب کہ آج کی سماعت میں بھی التوا مانگا گیا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پرہمیشہ قانونی لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن جماعت کی جانب سے بارہا التواء کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرم جرم کی کارروائی مؤخر

مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرم جرم کی کارروائی مؤخر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ میں کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے وکیل ذوالفقار عباسی نقوی اور عمیر مجید لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

وکیل انتظار پنجھوتہ نے جج سے استدعا کی ملزمان کی جانب سے وکیل کی تقرری نہ ہو سکی، ہمیں وقت دیا جائے، پہلے مقدمے کی سماعت آئندہ منگل کے بعد تک ملتوی کی جائے تاکہ ملزمان اپنی پیروی کے لیے اچھے وکیل کا تقرر کرسکیں۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوشن نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے وکیل کی جانب سے سماعت اگلے منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کی جائے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت ملزمان کو وکیل مقرر کرنے کے لیے اتنی لمبی تاریخ نہ دے،کل ملزمان سے ملاقات کا دن ہے،کل ہی ملزمان اپنے وکلا سے بیٹھ کر وکیل کا تقرر کر لیں۔

بعد ازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll