سعودی عربپاکستان کا مخلص اور قابل اعتماد دوست اور برادر اسلامی ملک ہے اس کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے


وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق دیے گئے بیان کو سب سے بڑی پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب مخلص اور قابل اعتماد دوست اور برادر اسلامی ملک ہے اس کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔
تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا سعودی عرب پاکستان کا دوست اور بھائی ملک ہے ،کوئی بھی حکومت ہو سعودی عرب نے بلا تفریق معاونت کی ہے اور اس کے بدلے میں کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوئے ہیں، شاہ سلمان پاکستان کے لیے نیک جذبات رکھتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب کا رویہ ہمیشہ بھائی جیسا رہا ہے، اور ان کے بیان سے ملک کا نقصان ہوگا، انہوں نے انتباہ کیا کہ ”یہ معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں جس کا انہیں اندازہ نہیں۔“
وزیراعظم نے تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کا افتتاح کر تے ہوئے کہا، کہ حکومت پنجاب کے تعاون سے کچھی کینال بحالی کا مرحلہ مکمل ہوا، کچھی کینال بحالی پر بلوچستا ن اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشرف دور میں کچھی کینال منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا تھا، مشرف دورمیں غریب قوم کا پیسہ برباد کیا گیا، نوازشریف کے دور میں اس منصوبے کا آغاز ہوا، جو کہ آ ج پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہےاس منصوبے کے اصل محسن نوازشریف ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھی کینال کو 2022 کے سیلاب سے بہت نقصان ہوا، کچھی کینال کے دوسرے مرحلے کو بھی مکمل کریں گے اور اگلے مرحلے کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کیلئےوسائل فراہم کریں گے، مجھے خوشی ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کو محنتی وزرائے اعلیٰ ملے ہیں ،اس سے دونوں صوبوں کے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔
پنجاب میں کینسر اسپتال پر کام اور فری ٹریکٹر تقسیم کیے جار ہےہیں ،ٹریکٹر کی تقسیم سے زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا ،مریم نواز جیسے کام کر رہی ہیں جلد اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 17 منٹ قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 35 منٹ قبل