بیلا روس کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے،اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول
بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت 8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں
بیلا روس کے صد ر الیگزینڈر لوکا شینکو آج پاکستان پہنچیں گے، بیلا روس کے صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوں گی۔
جبکہ بیلاروس کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے، بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نےاسلام آباد میں ان کا پر تپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بھی موجود تھے۔
بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت 8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں۔
وفد کے دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے،جبکہ فریقین میں مختلف شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔
جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کوبھی حتمی شکل دینے پر بھی غور ہو گا، اس کے علاوہ زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی آزادی اظہار رائے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل
پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادی صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہیں،بیرسٹر سیف
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی کا مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان
- 13 منٹ قبل
پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاست پر بات نہیں کریں گے : رانا ثنا اللہ
- ایک منٹ قبل
یوٹیوب نے کئی تجرباتی فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا دیئے
- 10 منٹ قبل
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : اپوزیشن کی شدید نعرے بازی ، اجلاس 12 فروری تک ملتوی
- 18 منٹ قبل
حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس ،پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار
- 22 منٹ قبل
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
حکومت پنجاب کا رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
نام نہاد بلوچ تنظیمیں اپنے ہی کارکنوں اور کمانڈروں کو قتل کردیتی ہیں،سابق بی ایل اے کمانڈر
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس کا عشائیہ
- 4 گھنٹے قبل