جی این این سوشل

علاقائی

لاہور: میٹرو بس سروس جزوی بحال، مختلف مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

میٹرو بس سروس کا روٹ  گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور: میٹرو بس سروس جزوی بحال، مختلف مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
لاہور: میٹرو بس سروس جزوی بحال، مختلف مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

لاہور میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے تا ہم اس کا روٹ محدود کر دیا گیا ہے،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس کا روٹ  گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک کر دیا گیا ہے، جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک  میٹرو بس سروس کا روٹ احتجاج کے پیش نظر بند ہے۔


دوسری جانب پولیس نے جی ٹی روڈ اور نیازی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ہے جبکہ نیازی چوک میں لگائے گئے ٹرکوں کو ایک طرف سے ہٹاکر لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے کھولے راستے گئے ہیں ،جبکہ اس وقت  شاہدرہ  ،بتی چوک، آزادی چوک اور داتا دربار پر ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں راستے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں، تاہم  لاہور میں موٹر ویز کے مختلف سیکشنز آج چوتھے روز اور جنرل بس اسٹینڈ، بادامی باغ اور بند روڈ کے اڈے بھی بدستور بند ہیں۔

دنیا

امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ

ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں  کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی ایلون مسک کی دولت میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں ان کی مجموعی دولت 348 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں  کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،  جبکہ انکی کاریں بنانے والی  کمپنی ٹیسلا کےسٹاک مارکیٹ حصص میں اضافہ ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے، جبکہ ان کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (XAI ) کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ  دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس ’ ( سابق نام ٹوئٹر) کے مالک بھی  ایلون مسک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے، 84 لبنانی جبکہ 35 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے،  84 لبنانی جبکہ 35 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،بیروت سمیت کئی مقامات پر حملوں میں 84 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

 لبنان پراسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 754 شہری شہید ہوچکے ہیں،اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہیداور 94 زخمی ہوگئے،اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل لبنان کےدورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں،انہوں نے بیروت میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پرجوزف بوریل نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ جنگ بندی کے لئے پائیدار اقدامات کرے، لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے جوزف بوریل کو بتایا کہ اسرائیل نے لبنان کے 37 دیہات تباہ کر دئیے ہیں۔

حزب اللہ نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں  سائرن بج اٹھے، حیفا اور نہاریہ میں آگ بھڑک اٹھی،زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا، سیکرٹری ایجوکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

سیکرٹری اسکولز پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔ 

سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہورہی ہیں۔

سیکرٹری اسکولز  پنجاب نے بتایا کہ 10 جنوری 2025  تک اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی، اسکولوں میں موسم سرما کے لیے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ پچھلے سال موسم سرما کی چھٹیاں شروع میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں لیکن بعد میں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے بڑھا کر 9 جنوری کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll