Advertisement

ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ خاتمے کےلئے پہلا اقدام

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر نومبر 28 2024، 9:21 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ خاتمے کےلئے  پہلا اقدام

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا ہے۔

کیتھ کیلوگ، جو کہ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں، اب یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ جنرل کیلوگ نے پہلے ہی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ صدر بننے کے پہلے دن ہی اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اپنی نامزدگی کے بعد کیتھ کیلوگ نے میڈیا سے گفتگو میں روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ وہ اس بات کے حامی ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بات چیت کی جائے تاکہ اس تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

Advertisement
صدر مملکت  اور وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

  • 9 منٹ قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

  • 11 گھنٹے قبل
عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم

عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم

  • 11 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک کی 2025میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی

ورلڈ بینک کی 2025میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی

  • 9 گھنٹے قبل
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

  • 10 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  متعدد ایگزیکٹو احکامات پر دستخط ،  انتظامی امور کاباقاعدہ  آغاز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد ایگزیکٹو احکامات پر دستخط ، انتظامی امور کاباقاعدہ آغاز

  • ایک گھنٹہ قبل
بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، بلوچستان میں شدید برفباری اور سیلاب کی وارننگ

بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، بلوچستان میں شدید برفباری اور سیلاب کی وارننگ

  • ایک گھنٹہ قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی

  • 13 گھنٹے قبل
آرمی چیف کی   ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری 
 سے ملاقات

آرمی چیف کی  ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات

  • 11 گھنٹے قبل
افغان نائب وزیر خارجہ کا  لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

افغان نائب وزیر خارجہ کا لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

  • 11 گھنٹے قبل
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا

  • 11 گھنٹے قبل
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں  میں ہلکی بارش متوقع

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں ہلکی بارش متوقع

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement