جی این این سوشل

پاکستان

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سلمان اکرم راجہ  پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ  قبول نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔

واضح رہےکہ  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے  استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں  سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کی توقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔

وزارت پٹرولیم وزرات خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔ 

اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے لٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے  فی لٹر میں دستیاب ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی طرف سے  نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے  نیپال کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان  پر 100 رنز بنا سکی ،101 رنز کا ہدف  پاکستان   نے بغیر کسی نقصان کے 6.3  اوورز میں پورا کرلیا۔  پاکستان کی طرف سے  نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور مین آف دا میچ کے حقدار قرار پائے۔

اس سے قبل  کھیلے گئے ایک دوسرے  میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 53 رنز سے ہرا دیا ، 218 رنز کے تعاقب میں افریقی ٹیم 9 وکٹ پر 164 رنز بنا سکی۔

جبکہ ایک اور میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 12 اوورز میں پورا کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی لاہور میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، 28 نومبر کو ایونٹ میں آرام کا دن ہے ،ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی  قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔ 

وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll