پاکستان
بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی
بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
مشترکہ قرارداد صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے، سکیورٹی فورسز کو عوام سے لڑانے کی کوشش کی، ایک وزیراعلیٰ کی وفاق اور فیڈریشن کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگائے۔
دوسری طرف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔
رکن پنجاب اسمبلی رانامحمد فیاض نےپی ٹی آئی پرپابندی کی قراردادسیکرٹری اسمبلی کوجمع کرادی جس میں تحریک انصاف پر فوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ کچھ عرصے سے سیاست کی آڑ میں ایک انتشار پسند گروہ سماجی روایات کی مکمل طور پردھجیاں بکھیر رہا ہے۔ انتشاری ٹولے نے وطن عزیز اور اس کی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف بھیانک سازش کی ۔اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ملک میں خانہ جنگی کرانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 24 نومبر کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اس انتشاری ٹولے پر جو ایک سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے فی الفور پابندی عائد کی جائے، تاکہ آئندہ کوئی فرد یا گروہ ایسی گھناؤنی سازش کا سوچنے سے بھی گریز کرے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ قرار داد پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس آج بھی ایک لاکھ سے تجاوز
اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 363 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 446 پوائنٹس پر پہنچ گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے،100 انڈیکس آج بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آخری روز صبح سویرے ہی تیزی دیکھنے میں آئی، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 363 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 446 پوائنٹس پر پہنچ گیا، کاروبار کے دوران ایک وقت میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 653 پوائنٹس پر بھی گیا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 813 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 28 ارب 55 کروڑ 70 لاکھ 44 ہزار 917 روپے مالیت کے 55 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار 638 شیئرز کا لین دین ہوا۔
تفریح
ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ انتقال کر گئیں
سویرا ندیم نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر شیئر کی
ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئیں ۔
سویرا ندیم نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر مداحوں کو دیتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری ماں، ہماری زندگی کی خوشی اور فخر اس دنیا کو چھوڑ گئیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میری ماں نے دل کی گہرائیوں سے پیار کیا اور ہر اس شخص کو بہت یاد کیا جو انہیں جانتا تھا اور جن کی زندگی کو انہوں نے چھوا تھا۔
معروف اداکارہ نے لکھا کہ ناقابل فراموش ، مشکل کارڈز کے سامنے بہادری سے اس کا مقابلہ کیا ، انہوں نے مزید لکھا کہ آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
پاکستان
سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔
وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ