پاکستان
پی ٹی آئی رہنماؤں کا جھوٹا بیانیہ مضحکہ خیز ہے ، اسحا ق ڈا ر
اسحاق ڈار نے سوال کیا کہ مرنے والوں کی قبریں اور لاشیں کہاں ہیں؟ جبکہ نام نہاد مظاہرین بھاری اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل لے کر آئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا جھوٹا بیانیہ مضحکہ خیز ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی کہاںیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اندھا دھند فائرنگ اور گولیوں سے زخموں کی کہانیاں بدنیتی پر مبنی اور سراسر جھوٹ ہیں۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ہجوم افراتفری پھیلانے اور قتل کرنے پر تُلا ہوا تھا، سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صبر اور ضبط کا مظاہرہ کیا۔
اسحاق ڈار نے سوال کیا کہ مرنے والوں کی قبریں اور لاشیں کہاں ہیں؟ جبکہ نام نہاد مظاہرین بھاری اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل لے کر آئے۔
نائب وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کارکنوں کو چھوڑ کر اب ریاستی بربریت کے جھوٹ پر مبنی بیانیہ تیار کر رہے ہیں۔
کھیل
پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اب چیمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، اس حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اب 7 دسمبر کو ہوگی، میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کا پارٹنر شپ فارمولا مان لیا ہے، اگلے سال چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ”کرک انفو“ نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں ہوا۔
کرک انفو کے مطابق منظور شدہ ماڈل کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی دبئی میں کھیلے گا، پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹ کھیلنے نہیں جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان بھی بھارت کی میزبانی والے ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلےگا۔
پی سی بی نے پچھلے ہفتے پارٹنر شپ یا فیوژن کے نام سے نیا فارمولا پیش کیا تھا۔
اب چیمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، اس حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اب 7 دسمبر کو ہوگی، میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی،تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا
انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے جیل میں قائم عدالت میں سماعت کی، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت تمام ملزمان کوجیل میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا کیلئے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی،تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 دسمبر کو گواہان کو طلب کرلیا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے برہان معظم ملک عدالت میں پیش ہوئے،واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے
دنیا
امریکا میں برفانی طوفان سے معموملات زندگی درہم برہم
حکام نے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی جسے بعد ازاں کینسل کردیا گیا
امریکا میں برفانی طوفان نے معموملات زندگی درہم برہم کردیئے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے،وہاں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں اور راستے بند ہوگئے،برف باری کے باعث متعدد پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔ لیکس ایری اور اونٹاریو میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے،امریکا اور کینیڈا میں برف باری مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمال میں زلزلہ آیاہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت سات اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے،امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی دس کلومیٹر جبکہ مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا،زلزلے باعث امریکی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واضح رہے کہ حکام نے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی جسے بعد ازاں کینسل کردیا گیا۔
-
کھیل 17 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، اجلاس پھر ملتوی
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
محکمہ تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ