جی این این سوشل

پاکستان

بانی پی ٹی  آئی کی زندگی کو بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور اور اُن کے حواریوں سے خطرہ ہے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرے کا پہلا ثبوت مفرور بھگوڑے قاسم سوری کا ٹویٹ ہے جس میں اُس نے خان کے ذہنی توازن کھو بیٹھنے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی  آئی کی زندگی کو بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور اور اُن کے حواریوں سے خطرہ ہے، فیصل واوڈا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی  آئی کی زندگی کو بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور اور اُن کے حواریوں سے خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پر کھڑا ہوں کہ ‏خان کی زندگی کو بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب قوم سمجھ رہی ہے کہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ لیکن ہمیں خان کی زندگی عزیز ہے اور ہمیں بانی پی ٹی آئی کو ان لوگوں سے بچانا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرے کا پہلا ثبوت مفرور بھگوڑے قاسم سوری کا ٹویٹ ہے جس میں اُس نے خان کے ذہنی توازن کھو بیٹھنے یعنی خان کو پاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانے کی شروعات کی ہے۔

فیصل واوڈا نے لکھا کہ دوسری جانب علیمہ خان نے قاسم سوری کے اس گھٹیا ٹویٹ کی تردید کی ہے۔ 

دنیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونامی کی وارننگ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگی جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے

ایلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 تھی جب کہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز جنوب مغربی کیلیفورنیا تھا۔


امریکی حکام نے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔ سونامی کی وارننگ بعد میں واپس لے لی گئی لیکن آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سونامی کی وارننگ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگی جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر معطل ہوگیا جس سے 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔


امریکی پاور آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق زلزلے کے بعد کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے کے 99 ہزار صارفین میں سے 10 فیصد بجلی سے محروم ہو گئے۔

کیلیفورنیا اسٹیٹ کے سینیٹر مائیک میک گائیر نے کہا کہ امدادی ٹیمیں ہنگامی کارروائیوں کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں اور وہ ہمبولڈ اور ڈیل نورٹ کاؤنٹیز کے متاثرہ علاقوں میں مقامی ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا کہ ریاستی ہنگامی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں، اور ریاستی سطح پر امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ہونے والے نقصانات یا ہلاکتوں کے اعداد و شمار جمع کیے جا رہے ہیں اور تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، طلبا کا شدید احتجاج

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا  ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، طلبا کا شدید احتجاج

لاہور : لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ 

شیخ زید اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمار کو 3 گولیاں لگیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا  ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔

واضح رہے ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ کی تردید کردی۔  

پنجاب پولیس نے بھی مؤقف اپنایا ہے کہ یونیورسٹی کے اندر قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

طالب علم کی ہلاکت کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا، وائس چانسلر آفس کے سامنے لگے گملے توڑ دیے گئے، کینال روڈ پر بھی احتجاج کیا گیا، جہاں  شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان  میں  نمائندہ خصوصی مقرر کردیا

ذرائع  کا کہنا ہے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کو ان کے منصب سے سبکدوش کیا گیا تھا ،آصف درانی کو افغانستان پالیسی پر اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان  میں  نمائندہ خصوصی مقرر کردیا

وزیر اعظم  محمد شہباز شریف نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان  میں  نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا  ،وزارت خارجہ کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد صادق خان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی ،ایمبیسڈر صادق خان 2023 میں وزارت خارجہ سے ریٹائر  ہوئے تھے ۔

واض رہے کہ وہ پہلے بھی افغانستان میں پاکستان کی خصوصی ایلچی رہ چکے ہیں ،محمد صادق خان 2008 سے 2014 تک افغانستان میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکے ہیں ۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کو ان کے منصب سے سبکدوش کیا گیا تھا ،آصف درانی کو افغانستان پالیسی پر اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا ،ایمبیسڈر صادق خان اب بطور نمائندہ خصوصی افغانستان اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll