جی این این سوشل

کھیل

پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر راضی، بھارتی دعویٰ وہ آئیں گے تو ہم جائیں گے، محسن نقوی

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر راضی، بھارتی دعویٰ وہ آئیں گے تو ہم جائیں گے، محسن نقوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بہت سی باتیں چل رہی ہیں، پاکستان اور بھارت نے اپنی اپنی تجاویز آئی سی سی کے سامنے رکھ دی ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ہائبرڈ ماڈل کے علاوہ کوئی اور ماڈل بنا تو فیصلہ برابری کی بنیاد پر ہوگا،یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت جائیں اور بھارت پاکستان نہ آئے،یہ نہیں ہوسکتا کہ بھارت کی ہر بات مانی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے یہ شرط عائد کی ہے کہ آئندہ بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔ اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا، تو پاکستان کیلئے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔


ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ یہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہو بلکہ مستقبل میں بھی عملدرآمد ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔

پی سی بی نے شرط رکھی ہے کہ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ آنے کی صورت میں یہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ یو اے ای میں ہونیوالے میچز کی گیٹ منی سے اماراتی بورڈ پی سی بی کو حصہ دے گا۔

تفریح

معروف قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

حکومت پاکستان نے 1989ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قوال  عزیز میاں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے24  برس گزر گئے۔

عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے،بارعب اور طاقتور آواز کے مالک عزیز میاں کا اصل نام عبد العزیز تھا۔ "میاں" ان کا تکیہ کلام تھا جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔

نامور قوال کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، جبکہ
1989ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے  انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

 عزیز میاں کو  پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے، ان کی مشہور قوالیوں میں شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کر دیتی ہیں۔

عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000 کو تہران میں یرقان کی وجہ سے ہوا لیکن ان کی گائی گئی قوالیاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اب چیمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، اس حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اب 7 دسمبر کو ہوگی، میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی  چیمپئنز  ٹرافی پر پاکستان کا پارٹنر شپ فارمولا مان لیا ہے، اگلے سال  چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ”کرک انفو“ نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں ہوا۔
کرک انفو کے مطابق منظور شدہ ماڈل کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی دبئی میں کھیلے گا، پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹ کھیلنے نہیں جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان بھی بھارت کی میزبانی والے ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلےگا۔
پی سی بی نے پچھلے ہفتے پارٹنر شپ یا فیوژن کے نام سے نیا فارمولا پیش کیا تھا۔
اب چیمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، اس حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اب 7 دسمبر کو ہوگی، میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیش : سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی  نفرت انگیز تقاریرنشر کرنے پر پابندی عائد

حسینہ واجد کی تقاریر مسلسل گردش کرتی رہیں تو گواہان کو ٹریبیونل تک لانے میں مشکلات ہوں گی،پراسیکیوٹر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش : سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی  نفرت انگیز تقاریرنشر کرنے پر پابندی عائد

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق مفرور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی نفرت انگیز تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 غیر ملکی خبرایجنسی اے ایف پی  کے مطابق بنگلہ دیش کا عالمی فوجداری ٹریبونل (آئی سی ٹی) اس وقت سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران قتل عام سمیت دیگرالزامات کی تفتیش کر رہا ہے اور ان فسادات کے نتیجے میں وہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔

پروسیکیوٹر غلام مناور حسین تمیم کی جانب سے  صحافیوں کو بتایا گیا ہے کہ ٹربینول اس وقت شیخ حسینہ کے خلاف کئی مقدمات کی تفتیش کر رہا ہے،انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ آئی سی ٹی نے سابق وزیراعظم کی تقاریر پر پابندی عائد کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

پراسیکیوٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کی نفرت انگیز تقریر پر اس وجہ سے  پابندی  عائد کی گئی ہے کہ قانونی کارروائی کے دوران اس  سے گواہان اور متاثرین پر دباؤ ہوسکتا ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ ان کی تقاریر مسلسل گردش کرتی رہیں تو گواہان کو ٹریبیونل تک لانے میں مشکلات ہوں گی۔

واضح رہے کہ حسینہ واجد کی برطرفی سے چند ہفتے قبل سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے زیادہ تر اموات پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی تھیں، اقتدار سے الگ ہونے کے بعد حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئیں تھیں.

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll