بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت ختم کرنے کیلئے کافی ہیں، عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے،صوبائی وزیر اطلاعات


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، علی امین اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین اور ان کی جماعت ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں، جتھوں سے وفاق پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں، تحریک انصاف کی یہ آخری ناکام بغاوت تھی، اب انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل



