کھیل
سفیان مقیم نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا
سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر سفیان مقیم نے پاکستان کے لیے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔
سفیان مقیم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف کھیلے جانےوالے دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنے نام کیا۔
سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت زمبابوے کی پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل نے 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان کے لئے ٹی 20 میچ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے باؤلر تھے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے احتجاج میں ڈیوٹی سے معذرت کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز
ڈیوٹی سے غیرحاضر ہو جانے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف 3 دسمبر کو انضباطی ایکشن کرنے کا سرکلر جاری کردیا
اسلام آباد پولیس کے جن جوانوں نے تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی دینے سے معذرت کی تھی ان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہو جانے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف 3 دسمبر کو انضباطی ایکشن کرنے کا سرکلر جاری کردیا۔
سرکلر کی نقول ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی/لاء اینڈ آرڈر ، ڈی آئی جی/ سیفٹی ، اے آئی جی/ لاجسٹکس اسلام آباد، اے آئی جی سپیشل برانچ کو بھجوا ئی گئی ہیں۔
23 سے تا 26 نومبر تک غیرحاضر رہنے والوں کے خلاف دو روز میں ایکشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور فہرستیں فوری طلب کر لی گئی ہیں، ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی کی سزا بھی دی جاسکے گی۔
علاقائی
ایف آئی اے سائبر کرائم کا بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن
مذکورہ اکائونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کر دی گئیں
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 924 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان زون کے ڈائریکٹر عمران محمود کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ،سوشل میڈیا اکائونٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی
مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی ۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف مواد شئیر کرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی۔
مذکورہ اکائونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کر دی گئیں ۔رپورٹ کردہ اکائونٹس میں 487 فیس بک ، 190 ٹک ٹاک ، 147 ٹوئٹر ، 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کے اکائونٹس شامل ہیں۔
ریاست مخالف عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملزمان کی نشاندہی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
اب تک 312 اکائونٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے ۔ریاست مخالف عناصر کے خلاف 14 انکوائریاں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم بلوچستان نے 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی نشاندہی کی ہے جنہیں ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اور پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دنیا
جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان
پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد کابینہ نے بھی ملک سےمارشل لااٹھانےکی منظوری دےدی
جنوبی کوریا کے صدر نے چند گھنٹوں کے بعد مارشل لا اٹھانے کا اعلان کیا جس کے بعد پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد کابینہ نے بھی ملک سےمارشل لااٹھانےکی منظوری دےدی۔
جنوبی کوریا کے صدر کو چھ گھنٹوں میں مارشل لا اٹھانا پڑگیا، مارشل لا ہٹانے کا اعلان ہوتے ہی فوج کی بیرکوں میں واپسی شروع ہو گئی۔جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے حکمران جماعت کے ملوث تمام افراد کے احتساب پر زور دیا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی سب سے بڑی مزدور یونین نے بھی صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کے مستعفی نہ ہونے تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں پارلیمنٹ نے مارشل کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ جنوبی کوریا کے 300 کے ایوان میں 190 ارکان نے مارشل لا کے خلاف ووٹ دے کر صدارتی فیصلے کو کالعدم قراردے دیا تھا۔
خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا، شمالی کوریاکی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ