Advertisement

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر دسمبر 3 2024، 6:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔

زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا، پاکستان کی طرف سے عمیر یوسف 15 اور صائم ایوب نے 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

زمبابوے نے پاکستان کو جیت 58 رنر کا ہدف دیا، زمبابوے کی جانب سے برین بینٹ 21 اور وکٹ کیپر بلے باز مرومانی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفرید نے دو ابرار احمد،حارث رؤف ، سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement