Advertisement
پاکستان

پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟

پی آئی اے نے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 5 2024، 11:16 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟

پاکستا ن انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) کارپوریشن لیمٹیڈ کی جانب سے خرم مشتاق کو نیا قائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا گیا۔

 خرم مشتاق  کی  قائم مقام سی ای او تقرری کا فیصلہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق خرم مشتاق، ائیر وائس مارشل عامر حیات کی مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدے کا چارج لیں گے۔

خرم مشتاق پی آئی اے کے سینیئر ترین چیفس میں سے ایک ہیں اور ہوابازی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پی آئی اے کے کمرشل، ائیرپورٹ سروسز، فلائٹ سروسز، سیکیورٹی و ویجلنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں

Advertisement