پاکستان

معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

گیت "دل دل پاکستان" نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا، 1999 میں ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت بھی  بہت مقبول ہوئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 19 دن قبل پر دسمبر 7 2024، 8:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف مذہبی سکالر  جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

معروف مذہبی سکالر  جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے ۔

 ان کی یادیں اور آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہواتھا،اس وقت جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد واپس آرہے تھے۔

جنیدجمشید نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز وائٹل سائنز بینڈ سے کیاتھا،پہلے البم کی ریلیز نے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،گیت "دل دل پاکستان" نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا، 1999 میں ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت بھی  بہت مقبول ہوئے تھے،2002 میں اپنی چوتھی اور آخری البم کے بعد جنید جمشید کا مذہب کی طرف رجحان ہوگیاتھاجس کے بعدوہ معروف نعت خواں کے طور پرسامنے آئے۔