پاکستان
سوار محمد حسین شہید کا53 واں یوم شہادت، افواج پاکستان کا خراج عقیدت
1971 میں پاک بھارت جنگ کے دوران شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید نے غیر معمولی اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا
سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیف اور افواج پاکستان نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج سوار محمد حسین شہید کو بے مثال جرات و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔ 1971 میں پاک بھارت جنگ کے دوران ظفروال شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران غیر معمولی اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔
سوار محمد حسین نے دشمن کے ٹینکس کی نشاندہی اور ریکوائیلس رائفلز کے عملے کو ہدایات دے کر 16 ٹینکس کو تباہ کرنے میں مدد کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بہادری کے مظاہرے کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی سوار محمد حسین کے سینے پر لگی،سینے پر دشمن کا وار سہنے والے سوار محمد حسین نے اپنی جان ملک کے لئے قربان کر دی۔
سووار محمد حسین شہید کی برسی پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل قربانیوں کے عہد کا مظہر ہے۔
تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔
پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہو گئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے تک پہنچ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 450 روپے ہو گئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ہوا۔ اور 10 گرام چاندی کی قیمت اضافے کے بعد 2 ہزار 957 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 693 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان
ایس آئی ایف سی (سٹرٹیجک اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس
اجلاس میں اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پالیسی سطح پر متعلقہ معاملات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ایس آئی ایف سی (سٹرٹیجک اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔
کمیٹی نے عالمی کنسلٹنٹس کی مدد سے وزارتوں اور محکموں کو فراہم کی جانے والی مشاورتی معاونت کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مزید منصوبے پیش کیے جائیں۔
اجلاس میں اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پالیسی سطح پر متعلقہ معاملات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں تمام متعلقہ وزارتوں کو پیش رفت تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے، اور مختلف شعبوں کے امور پر اتفاقِ رائے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی حکمت عملی مرتب کی گئی۔
صحت
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت
اربوں کی امداد کے باوجود پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،حکومت عوم کو ہسپتالوں میں سہولیات دینے سے قاصر ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت ہے ۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کی 12 کروڑ آبادی کیلئے مختلف ہسپتالوں میں صرف 940 وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔
لاہور کی ڈیرھ کروڑ سے زائد آبادی کیلئے صرف 520 وینٹی لیٹرز ہیں، پنجاب بھر میں انھستھیزیا ڈاکٹرز اور ٹیکنیشن کی بھی شدید قلت ہے،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وینٹی لیٹرز موجود لیکن چلانا والا ہی کوئی نہیں ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہسپتالوں کے مکمل بیڈز کی تعداد کے15فیصد وینٹی لیٹرز ہونے چاہیے، موجودہ صورتحال کے مطابق وینٹی لیٹرز پر 4فیصد بیڈز پر ہیں میو ہسپتال 27سو بیڈز صرف 90 وینٹی لیٹرز ہیں، جناح ہسپتال 14سو بیڈز صرف 80 وینٹی لیٹرز ہیں ،سروسز ہسپتال 15 سو بیڈز صرف 75 وینٹی لیٹرز ہیں۔
گنگارام ہسپتال میں 30 جبکہ جنرل ہسپتال میں 55 وینٹی لیٹرز ہیں چلڈرن ہسپتال میں 105 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، کرونا کے دوران خریدے گئے اور ڈونیشن کے وینٹی لیٹرز پڑے پڑے خراب ہو گئے ہیں،بیشتر وینٹی لیٹرز ہسپتالوں سے چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
بیشتر کریٹیکل مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر ملتا ہی نہیں ،سنجیدہ مریض وینٹی لیٹرز کی انتظار میں ہی دم توڑ جاتے ہیں، نجی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر کے ایک دن کا خرچہ 30 سے 50 ہزار روپے ہے۔
دوسری جانب حکومت جاپان کیجانب سے پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3بلین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اربوں کی امداد کے باوجود پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،حکومت عوم کو ہسپتالوں میں سہولیات دینے سے قاصر ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی