دنیا
اسرائیل کا بفر زون پر قبضہ شام کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، سعودی عرب
گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی اقدامات محدود اور عارضی ہیں، اسرائیلی مندوب
شام کی صورتحال پر غور کیلئے روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں شام میں باغیوں کے کنٹرول کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال گفتگوکی گئی۔
اسرائیلی مندوب نے سلامتی کونسل کو ایک خط میں لکھا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی اقدامات محدود اور عارضی ہیں۔اسرائیل شام کے مسلح گروہوں کی لڑائی میں مداخلت نہیں کر رہا، ہمارے اقدامات اپنی سکیورٹی کیلئے ہیں۔
اجلاس میں سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔
خیال رہے کہ بشارالاسد اقتدار کے خاتمے کے بعد سابق شامی صدر اوران کے خاندان کو روسی صدرپیوٹن نے ماسکو میں پناہ دی ہے جبکہ ایرانی حکومت نے بھی نئی شامی قیادت سے رابطے کیے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے فاتح شامی قوتوں کا ایران کے ساتھ رویہ، شام، ایران تعلقات کا تعین کرے گا۔
ادھر متحدہ عرب امارات نے شام کی ریاستی سالمیت اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے شامی فریقین سے حکمت و دانش کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔حماس نے شامی عوام کو آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے جبکہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شام میں تبدیلی کو خطرناک قرار دیا ہے۔
کینیڈا نے بشارالاسد حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور یونان نے شامی پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کام روک دیا ہے۔
صحت
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت
اربوں کی امداد کے باوجود پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،حکومت عوم کو ہسپتالوں میں سہولیات دینے سے قاصر ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت ہے ۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کی 12 کروڑ آبادی کیلئے مختلف ہسپتالوں میں صرف 940 وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔
لاہور کی ڈیرھ کروڑ سے زائد آبادی کیلئے صرف 520 وینٹی لیٹرز ہیں، پنجاب بھر میں انھستھیزیا ڈاکٹرز اور ٹیکنیشن کی بھی شدید قلت ہے،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وینٹی لیٹرز موجود لیکن چلانا والا ہی کوئی نہیں ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہسپتالوں کے مکمل بیڈز کی تعداد کے15فیصد وینٹی لیٹرز ہونے چاہیے، موجودہ صورتحال کے مطابق وینٹی لیٹرز پر 4فیصد بیڈز پر ہیں میو ہسپتال 27سو بیڈز صرف 90 وینٹی لیٹرز ہیں، جناح ہسپتال 14سو بیڈز صرف 80 وینٹی لیٹرز ہیں ،سروسز ہسپتال 15 سو بیڈز صرف 75 وینٹی لیٹرز ہیں۔
گنگارام ہسپتال میں 30 جبکہ جنرل ہسپتال میں 55 وینٹی لیٹرز ہیں چلڈرن ہسپتال میں 105 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، کرونا کے دوران خریدے گئے اور ڈونیشن کے وینٹی لیٹرز پڑے پڑے خراب ہو گئے ہیں،بیشتر وینٹی لیٹرز ہسپتالوں سے چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
بیشتر کریٹیکل مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر ملتا ہی نہیں ،سنجیدہ مریض وینٹی لیٹرز کی انتظار میں ہی دم توڑ جاتے ہیں، نجی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر کے ایک دن کا خرچہ 30 سے 50 ہزار روپے ہے۔
دوسری جانب حکومت جاپان کیجانب سے پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3بلین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اربوں کی امداد کے باوجود پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،حکومت عوم کو ہسپتالوں میں سہولیات دینے سے قاصر ہے۔
علاقائی
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
16 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک خاران کیمپس کے علاوہ تمام کیمپسز سردیوں کی تعطیلات کے لئے بند رکھا جائے گا، انتظامیہ
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
یونیورسٹی آف بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک خاران کیمپس کے علاوہ تمام کیمپسز سردیوں کی تعطیلات کے لئے بند رکھا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شعبہ جات کے سربراہ اس دوران اپنے محکموں میں موجود رہیں گے تاکہ یونیورسٹی کے اثاثوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ غیر تدریسی عملے کو ڈیوٹی پر رہنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق ہاسٹل پرووسٹس کو 14 دسمبر 2024 تک ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر کی منظوری سے کیا گیا ہے۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے میں فیض حمید سرفہرست تھے، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے متعلق قانون فیصلہ کرے گا ، یہ ان کی حکومت خود ہی فیصلہ کر کے گئی، ان کے دور میں بہت سے ملٹری ٹرائل ہوئے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے میں فیض حمید سرفہرست تھے۔
خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیصل حمید حصہ دار تھے، 4،5 سال ساتھ رہے، بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے میں فیض حمید سرفہرست تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کی پارٹنرشپ 2018 سے پہلے سے چلی آرہی ہے، اس کے بعد بھی یہ شراکت چلتی رہی، 9مئی کو بھی یہ قائم تھی، اس شراکت سے کوئی انکاری ہے تو شواہد اور ثبوت ہوں گے، ان ثبوتوں سے ثابت ہوجائے گا یہ 5،6 سال کی شراکت داری ہے، کس طرح بانی کو اقتدار میں لایا گیا، کس طرح آر ٹی ایس 2018کا معاملہ ہوا، ان کو اقتدار میں لایا گیا، اس کے بعد کس طرح پی ٹی آئی کے مخالفین اور خاندانوں پر ظلم کیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے متعلق قانون فیصلہ کرے گا ، یہ ان کی حکومت خود ہی فیصلہ کر کے گئی، ان کے دور میں بہت سے ملٹری ٹرائل ہوئے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ان ثبوتوں سے یہ بھی ثابت ہوگا کس طرح لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا، بانی پی ٹی آئی انکی اہلیہ اور دیگر نے بڑے بڑے ٹائیکون کے ساتھ مل کرکیا، آخر یہ سب دیکھ رہے تھے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 12 لوگوں کی شہادتوں کو کوئی ثبوت کل اسمبلی میں پیش نہیں کیا، علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے خود اپنے بندے مارے، اس کا ملبہ پولیس اور رینجرز پر ڈالا جارہا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنرل فیض کے ملٹری ٹرائل میں چارج شیٹ کرنے سے اثرات جنرل باجوہ تک بھی پہنچیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ شہادتیں سامنے آئیں گی تو لازمی طور پر کچھ نہ کچھ اثرات سجے گھبے جائیں گے، ون پیج ابھی ہے یا پھٹ گیا ہوا ہے نہیں معلوم۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ