جرم

قلعہ عبداللہ میں چلتی موٹر سائیکل میں دھماکہ، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

مبینہ دہشتگرد اپنے ہدف کے قریب دھماکا کرنا چاہتے تھے لیکن بم راستے میں ہی پھٹ گیا، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 دن قبل پر دسمبر 10 2024، 11:19 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
قلعہ عبداللہ میں  چلتی موٹر سائیکل میں دھماکہ، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

قلعہ عبداللہ میں اہم سڑک پر چلتی موٹر سائیکل میں دھماکے سے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں چلتی موٹر سائیکل میں زور دار دھماکا ہوا۔

ڈی پی او  نے بتایا کہ مبینہ دہشتگرد اپنے ہدف کے قریب دھماکا کرنا چاہتے تھے لیکن بم راستے میں ہی پھٹ گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ دھماکا ہونے سے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے پاس سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔