کھیل
ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ:جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی
جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو ٹیسٹ میچ میں 109 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 109 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر نہ صرف سیریز میں کلین سوئپ کردیا بلکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔
پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ کے آخری دن 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز 205 رنز 5 آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 238 رنز پر سمٹ گئی۔
سری لنکا کی جانب سےدوسری اننگز میں کوشل مینڈس 46 اور کپتان دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے دوسری اننگز میں 5 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹ حاصل کیے۔
میزبان ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں 109 رنز کی فتح کے ساتھ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور اس کے ساتھ آسٹریلیا سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی پوزیشن چھین لی۔
پاکستان
پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی
پاکستان اور تاجکستان نے آج اسلام آبادمیں ساتویں پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے اختتامی اجلاس میں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے تجارت میں اضافے‘ رکاوٹیں دور کرنے اور تاجکستان پاکستان راہداری تجارت معاہدے کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈ کے بارے میں ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے قیام کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاسا1000 توانائی منصوبہ جلد مکمل ہوگا جس سے دنوں ممالک بھرپور انداز میں مستفید ہوں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے توانائی ار آبی وسائل کے وزیرجیم اے ڈیلتر نے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی‘ تجارت‘ زراعت ‘ تعلیم اور صنعت کے شعبوں میں تعاون اور باہمی فائد ے کے لئے وسیع مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے تاجکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی ٰ پنجاب کی ٹیم کو جنکو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، مریم نواز شریف نے پنجاب میں قابلِ تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا اور جنکو کمپنی کو سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا ۔
مریم نواز نے چین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا ، انہوں نے جنکو سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جِنکو سولر کو پنجاب میں گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا پنجاب میں عوام کے لئے سولر پینل میگا پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے، توانائی کی طلب اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر پنجاب کے لئے سولر انرجی اہم ضرورت ہے ، پاکستان، خصوصاً پنجاب میں شمسی توانائی کی پیداوار کے بہترین مواقع موجود ہیں ، سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے ، سولر انرجی سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں ، حکومت پنجاب عوام کو سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے، عوامی اداروں، رہائشی علاقوں اور دیہی کمیونٹیز کو سولر انرجی فراہم کریں گے ، پنجاب کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔
تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال 3 فیصد رینگ کی پیش گوئی کی ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے رواں مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی ، اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے بعد مالیاتی استحکام آیا ہے۔
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ