Advertisement
پاکستان

مدارس رجسٹریشن بل:صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آ گئے

نئے بل کی مختلف شقوں میں مدرسے کی تعریف میں تضاد ہے، صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر دسمبر 13 2024، 9:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مدارس رجسٹریشن  بل:صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آ گئے

مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات  کی تفصیل سامنے آ گئی ۔

صدر مملکت  کی جانب سے سامنے آنے والے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آرڈیننس 2001 اور اسلام آباد کیپٹیل ٹیریٹوری ٹرسٹ ایکٹ 2020 کے  ایکٹس کی موجودگی میں نئی قانون سازی ممکن نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 اسلام آباد کی حدود میں نافذ العمل ہے، نئی ترامیم کا اطلاق محض اسلام آباد میں ہونے کے حوالے سے کوئی شق بل میں شامل نہیں۔

اعتراضات میں صدر مملکت  کہا کہ  مدارس کو بحیثیت سوسائٹی رجسٹر کرانے سے ان کا تعلیم کے علاوہ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، نئے بل کی مختلف شقوں میں میں مدرسے کی تعریف میں تضاد موجودہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ  سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے ابتدائیہ میں مدرسے کا ذکر موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے بل میں مدرسہ کی تعلیم کی شمولیت سے 1860 کے ایکٹ کے ابتدائیہ کے ساتھ تضاد پیدا ہو گا، اس قانون کے تحت مدرسوں کی رجسٹریشن سے فرقہ واریت کے پھیلاؤ کا خدشہ ہو گا، ایک ہی سوسائٹی میں بہت سے مدرسوں کی تعمیر سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہو گا۔

صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سوسائٹی میں مدرسوں کی رجسٹریشن سے مفادات کا ٹکراؤ ہو گا، ایسے مفادات کے ٹکراؤ سے عالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بل کی منظوری سے ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی ادارے پاکستان کے بارے اپنی آراء اور ریٹنگز میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

Advertisement
پاکستان کی مسلح افواج نے  وطن کاکامیابی سے دفاع کیا،صدرمملکت 

پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کاکامیابی سے دفاع کیا،صدرمملکت 

  • 5 گھنٹے قبل
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کی پروموشن کی ویڈیوز وائرل

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کی پروموشن کی ویڈیوز وائرل

  • 11 گھنٹے قبل
حکومت کا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ

حکومت کا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ

  • 10 گھنٹے قبل
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

  • 11 گھنٹے قبل
وفاق اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پا گئے

وفاق اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پا گئے

  • 4 گھنٹے قبل
آرمی چیف کوفیلڈمارشل کےعہدے پرترقی دینےکی منظوری،نوٹیفکیشن جاری

آرمی چیف کوفیلڈمارشل کےعہدے پرترقی دینےکی منظوری،نوٹیفکیشن جاری

  • 4 گھنٹے قبل
بھارت کو ہرا کر پاکستان  بیس بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت کو ہرا کر پاکستان  بیس بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

  • 7 گھنٹے قبل
فیصل آباد  :  نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا  کامیاب انعقاد

فیصل آباد :  نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم  کا  مصر ی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ کی صوتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا مصر ی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ کی صوتحال پر تبادلہ خیال

  • 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا اعزاز  بھی قوم کی امانت ہے،جنرل عاصم منیر

فیلڈ مارشل کا اعزاز بھی قوم کی امانت ہے،جنرل عاصم منیر

  • 7 گھنٹے قبل
97فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مطمئن

97فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مطمئن

  • 4 گھنٹے قبل
چینی سفیر  کی ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات

چینی سفیر کی ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement