دنیا
اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملے کی تیاریاں
ایران کو جوہری پروگرام کو مزید آگے بڑھانے اور بم تیار کرنے سے روکنے کے لیے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے،اسرائیل
اسرائیل نے شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد خطے کی موجود صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران پر ممکنہ فضائی حملے کی تیاریاں شروع کردیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں ایران کے حامی گروپ حزب اللہ کے کمزور ہونے اور شام میں بشار الااسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے اپنی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق ایران کو جوہری پروگرام کو مزید آگے بڑھانے اور بم تیار کرنے سے روکنے کے لیے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔
اس سے قبل اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شام میں کئے جانے والے حملوں میں شام کے فضائی دفاعی نظام کو بری طرح نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ اب ایران کے جوہری مقامات پر حملہ کرنے کا موقع ہےکیونکہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو مزید آگے بڑھا سکتا ہے اور ایک بم تیار کر سکتا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے اسرائیل سے حملے بند کرنے اور شام سے باہر نکلنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ اسرائیل کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کا حق ہے۔
پاکستان
مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کر نے کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی جے یو آئی کی درخواست پر کی گئی ہے، گزشتہ روز کامران مرتضیٰ نے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے بل میں بعض ترامیم پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں کھیل کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جب کہ نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوچکے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دے دیا۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں میں ٹیلنٹ اور جذبہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں اورمثبت سرگرمیوں کے منصوبے شروع کیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں کھیل کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جب کہ نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوچکے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا، کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
تفریح
راج کپور کی 100 ویں سالگرہ آج پشاور میں منائی گئی
1947 میں راج کپور نے کئی فلموں میں اداکاری کی جن میں نیل کمل، جیل یاترا اور دلی کی رانی شامل ہیں۔
آنجہانی فلمسٹار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر راج کپور کی 100 ویں سالگرہ پشاور میں منائی گئی۔
پشاور میں کلچرل ہیریٹیج کونسل نے کپور ہاؤس میں راج کپور کی 100 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر کلچرل ہیریٹیج کونسل کے سیکریٹری شکیل وحیداللہ نے راج کپور کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا۔
کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ راج کپور کی سالگرہ منانے کا مقصد پاکستان اور ہندوستان کے لوگوں کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔ ہماری تنظیم کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنی تاریخ اور ہیریٹیج کے بچاؤ اور عوام میں آگاہی کےلیے کوئی نہ کوئی سرگرمی ہوتی رہے۔
راج کپور کی عمر تقریباً 10 سال تھی جب انھیں اپنی زندگی کی پہلی فلم ’’انقلاب‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ 1947 میں راج کپور نے کئی فلموں میں اداکاری کی جن میں نیل کمل، جیل یاترا اور دلی کی رانی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پشاور کے علاقہ ڈھکی منور شاہ میں پیدا ہوئے تھے۔ راج کپور کے والد پرتھوی راج کپور بھی معروف اداکار تھے۔ لیجنڈری اداکار 1932 کو پشاور سے بمبئی (ممبئی) منتقل ہوئے۔
اداکاری کے میدان میں قدم جمانے کے بعد راج کپور نے فلم پروڈکشن اور ڈائریکشن کے میدان میں بھی قدم رکھے اور 1948 میں فلم ’’آگ‘‘ بنائی، جس کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر وہ خود تھے، اور اس فلم میں انھوں نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
1949 راج کپور کی زندگی کا خوش قسمت سال ثابت ہوا، اس سال راج کپور کی فلم ’’برسات‘‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی راج کپور ہی تھے اور اس میں بھی انھوں نے اپنی بے مثال اداکاری سے شائقین کے دل موہ لیے تھے۔ فلم میں راج کپور کے ساتھ نرگس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
1990 میں راج کپور کے بیٹے رشی کپور اور رندھیر کپور جب فلم ’’حنا‘‘ بنا رہے تھے تو دونوں بھائی پشاور آئے تھے اور اپنی حویلی بھی گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق رشی کپور پاکستان سے واپسی پر اپنے ساتھ گھر کی مٹی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
سعودی عرب کوپہلی دفعہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
کھیل ایک دن پہلے
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
دنیا ایک دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک