جی این این سوشل

کھیل

دوسرا ٹی20:شاہینوں  کا پروٹیز کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کرنےکا فیصلہ

جنوبی افریقا کوسیر یز میں ایک ،صفر کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوسرا ٹی20:شاہینوں  کا پروٹیز کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کرنےکا فیصلہ
دوسرا ٹی20:شاہینوں  کا پروٹیز کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کرنےکا فیصلہ

سینچورین: دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ آج کےمیچ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے،ہماری کوشش ہوگی پچھلےمیچ کی غلطیوں کونہ دہرائیں۔

دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک ،صفر کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کوسنسی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دی تھی۔  

پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کا میڈیا میں تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

پروفیسر فرہیٹن الٹن   نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں اشتراک سے اسلام مخالف مہم جھوٹی اور گمراہ کن خبروں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ترکیہ کا میڈیا   میں تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے استنبول میں ترکیہ ایوان صدر کے مواصلات کے سربراہ پروفیسر فرہیٹن الٹن  سے ملاقات کی اور میڈیا کے شعبے میں تعاون، عوامی سفارتکاری کے فروغ اور اسلام مخالف رجحان اور جھوٹی خبروں سے نمٹنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے پی ٹی وی  اور ترکیہ کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی اور پاکستان میں ترکیہ کے مقبول ڈراموں کی نشریات پر اشتراک کرنے پر اتفاق کیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا کے تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس اشتراک سے باہمی عوامی رابطے مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کے بارے آگاہی پیدا کی جائے۔

پروفیسر فرہیٹن الٹن   نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں اشتراک سے اسلام مخالف مہم جھوٹی اور گمراہ کن خبروں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کے لبنان میں  ڈرون حملے ، حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل  کے  لبنان میں  ڈرون حملے 
 ، حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے لبنان میں کیے گئے  ڈرون حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل  کا دعویٰ ہے کہ  لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں کیے گئے ڈرون حملے کے ذریعے حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیل کی غزہ میں بھی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب  صیہونی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں .

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کر نے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب  کر نے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی جے یو آئی کی درخواست پر کی گئی ہے، گزشتہ روز کامران مرتضیٰ نے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے بل میں بعض ترامیم پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll